راؤن لیلا۔ فلم میکرس کو قانونی ہتک عزت کی نوٹس ارسال

,

   

مذکورہ نوٹس میں کہاگیاہے کہ راؤن اور بھگوان رام کا کردار نبھانے والوں کے درمیان میں پیش آنے والے مکالمے جو فلم کے ٹریلر میں دیکھائے گئے ہیں میں اس راؤن کے بہتر پہلو کوپیش کیاگیاہے


نئی دہلی۔مجوزہ فلم راؤن لیلا کے ٹریلر کی اجرائی کے چند دن میں ہے پیر کے روز اس وقت یہ مشکلات کاشکار ہوگیا جب پروڈیوسرس‘ ڈائرکٹرس اور رائٹرس کے نام کے قانونی ہتک عزت کی نوٹس بھیجی گئی اور اس میں الزام لگایاگیا ہے کہ”اس میں بھگوان رام کے متعلق غلط فہمیاں پیداکی گئی ہیں اور راؤن کی حمایت میں توہین آمیز‘ ہتک عزت اور قابل اعتراض فلم بنائی گئی ہے“۔

کملیش دیویدیال گپتا جو مہارشٹرا کے امبرناتھ کے ایک ساکن ہیں نے پیر کے روز”فلم کے بعض مناظر‘ مکالمے کو نکالنے او ر ایک غیرمشروط معافی“ کی مانگ کرتے ہوئے پیر کے روز ایک قانونی نوٹس ارسال کی ہے۔

کملیش دیویدیال گپتا کی جانب سے وکیل پرکاش سالسینگاکر نے یہ نوٹس جاری کی ہے۔ نوٹس میں کہاکہ”فلم کی شروعات میں بتایاگیا ہے کہ ”رام میں کیوں تو نے راؤن کو دیکھا“۔

رامائن میں راؤن نے بری کام کئے ہیں‘ رام بھگوان وشنو کے اوتار میں دھرم اورادھرم اپنے رویہ سے ساری دنیاکودیکھا یاہے۔ اس کے باوجود ایسی بات ساری سوسائٹی کے لئے ایک غلط پیغام ہے“۔اس میں مزید کہاگیا ہے کہ رام لیلا کی ہندومذہب میں ایک الگ پہنچان ہے۔

نوٹس میں گپتا نے کہاکہ رام لیلا کے نظریہ کو ”راؤن لیلا“ کا نام دے کر حملے کیاگیاہے جو رام لیلا نے خطوط پر راؤن لیلا کی ستائش ہے۔

مذکورہ نوٹس میں کہاگیاہے کہ راؤن اور بھگوان رام کا کردار نبھانے والوں کے درمیان میں پیش آنے والے مکالمے جو فلم کے ٹریلر میں دیکھائے گئے ہیں میں اس راؤن کے بہتر پہلو کوپیش کیاگیاہے۔

قانونی نوٹس فلم ڈائرکٹر ہردیک گجر‘ پروڈیوسرس دھاول گاڈا‘ اکشے گاڈا‘ پرتھ گجر او ررچا امود سچن کے علاوہ پروڈکشن کمیٹی‘ مکالمہ نگار اور فلم کے اداکاروں کے نام ارسال کی گئی ہے۔