راجستھان میں آر ایس ایس کے پروگرام پر حملہ‘ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ منصوبہ بند نہیں تھا

,

   

کوٹا۔ راجستھان پولیس نے چہارشنبہ کے رو ز بوندی میں آر ایس ایس کے لوگوں پر پیش ائے ایک گروپ کے حملے کو ”حادثاتی“ واقعہ قراردیا ہے‘ کیونکہ آر ایس ایس کے مذکورہ لوگ پبلک پار ک میں اپنے روز مرہ کی شاکاکے لئے پہنچے او روہاں پر پہلے سے موجودہ کچھ لوگوں کو جگہ خالی کرنے کا استفسار کیا۔

دو ملزمین صدام او رشاہد کو عدالتی تحویل میں بھیج دیاگیا ہے جبکہ تیسرے شفیع محمد کو ضمانت پر رہاکردیاگیا۔

آر ایس ایس اور بی جے پی دونوں نے الزام عائد کیاکہ حملہ آور پارک میں انتظار کررہے تھے تاکہ شاکا میں بدنظمی پیدا کی جاسکے۔

بی جے پی رکن اسمبلی مدن دلاور نے جمعہ کے روز اسمبلی میں بھی اس معاملہ کو اٹھاتے ہوئے واقعہ کو ”جان بوجھ کر‘ منصوبہ بند انداز میں‘ اور آر ایس ایس پر حملہ کی سازش کے حصہ کے طور پر انجام دیا گیا“ کام قراردیا۔

مگر بوندی سٹی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او گھن شام مینا نے کہاکہ یہ موقع پر ہونے والی بحث کے وجہہ سے پیش ائے ”تصادم“ کا واقعہ ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ آر ایس ایس کے لوگوں اور ٹریڈر رفیق بھائی کے رشتہ داروں کے درمیان پیدا ہوئی نااتفاقی کا نتیجہ ہے۔اور بچے ایک تقریب میں شرکت کے بعد وہاں گئے ہوئے تھے۔

انہوں نے دعوی کیا ہے کہ پارک میں جگہ خالی کرنے کو لے کر گروپ کے کسی شخص سے بحث ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ ”مارپیٹ حادثاتی طور پر شرو ع ہوگئی۔

مذکورہ حملہ آور شہر کے باہر تھے اور انہیں اس بات کاہرگز اندازہ نہیں تھا کہ پارک میں آر ایس ایس کی شاکا چلتی ہے“