راجستھان میں چل رہےسیاسی ہلچل کے درمیان وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے دیا بڑا بیان! ” بی جے پی میں پڑ گئی پھوٹ ہماری ہوگی جیت“

   

راجستھان میں چل رہےسیاسی ہلچل کے درمیان وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے دیا بڑا بیان! ” بی جے پی میں پڑ گئی پھوٹ ہماری ہوگی جیت“

جے پور/ 10 اگست (سیاست نیوز)

راجستھان کا سیاسی بحران پچھلے ایک مہینے سے جاری ہے، اسی بات کو لے کر ریاست کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے ایک بڑا بیان دیا ہے کہا کہ بی جے پی میں خود پھوٹ پڑ گئی ہے، اور ان کی پول کھل گئی ہے، ہم نے تو سب کو ایک جگہ رکھا تھا، بی جے پی نے دو تین جگہ اپنے اراکین کو منتقل کردیا ہے، مجھے ان میں پھوٹ پڑتی نظر آرہی ہے۔

وزیر کا کہنا تھا جو ہماری پارٹی چھوڑ چکے ہیں ان پر اور بی جے پی والوں کے خلاف ہر گھر میں غصہ ہے، میرا ماننا ہے کہ وہ بھی اس بات جو سمجھتے ہیں، ان میں سے اکثر لوٹ آئیں گے۔

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ ”ہماری لڑائی جمہوریت کو بچانے کی لڑائی ہے، وہ جاری رہے گی۔ جیت ہماری ہوگی، جیت سچائی کی ہوگی، جیت ریاست کے باشندوں کی ہوگی،جیتطان تمام اراکین اسمبلی کی ہوگی، چاہے برسراقتدار جماعت کے ہوں یا اپوزیشن کے۔ جو چاہتے ہیں کہ حکومتیں کمزور نہیں ہونی چاہئے“۔

https://twitter.com/AHindinews/status/1292381017886654465/photo/1?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1292381017886654465%7Ctwgr%5E&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Fthere-is-anger-in-every-household-against-bjp-leaders-and-those-who-have-left-our-party-ashok-gehlot-ns-313703.html

راجستھان میں اسمبلی سیشن 14 اگست سے شروع ہونے کے قوی امکانات ہیں اور اس میں فلور ٹسٹ بھی کروایا جائے گا۔ ایسے میں سیشن سے پہلے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے سبھی اراکین اسمبلی کے نام ایک خط لکھ کر ان سے سچائی کا ساتھ دینے اور جمہوریت کو بچانے کی اپیل کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے خط میں لکھا ہے کہ الیکشن میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے اور عوام کا فیصلہ ہی سب سے اوپر ہوتا ہے، یہی ہماری روایت رہی ہے۔

 اشوک گہلوت نے کہا کہ اس وقت جو سیاسی بحران چل رہا ہے، اسے لے کر سازش کرنے والے عوامی نمائندوں کے خلاف عوام میں زبردست ناراضگی ہے۔ وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے سبھی اراکین اسمبلی سے اپیل کی ہے کہ عوام کا اعتماد برقرار رکھنے اور غلط روایات سے بچنے کے لئے انہیں عام لوگوں کی آواز سننی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اہل خانہ اور اپنے حلقے کی عوام کے جذبات کو سمجھ کر وہ یہ یقینی بنائیں کہ منتخب حکومت اپنا کام کرتی رہے اور حکومت کو غیر مستحکم کرنے والوں کے منصوبوں کو ناکام بنائیں۔