راہل گاندھی نے کولار میں او بی سی کی توہین کرنے پر بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

   

کولار: کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی نے اتوار کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت پر دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی توہین کرنے کا الزام لگایا اور وزیر اعظم نریندر مودی کو ذات کی مردم شماری کو عام کرنے کے لئے چیلنج کیا۔ راہل نے کہا، ‘بی جے پی الزام لگاتی ہے کہ میں نے اس ملک کے او بی سی کی توہین کی ہے… دراصل ذات پات کی مردم شماری اس وقت ہوئی تھی جب متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) کی حکومت تھی، لیکن بی جے پی نے اقتدار میں آنے کے بعد اعداد و شمار کا ڈیٹا چھپا لیا۔ کل بی جے پی کی مرکزی حکومت میں درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل (ایس سی، ایس ٹی) اور او بی سی کی نمائندگی صرف سات فیصد ہے۔