رشی کپور نے پی ایم سی بحران کاتقابل والد کی ’شری 420‘ سے کیا او رحکومت پر زوردیا کہ وہ دھوکہ بازوں کو سزا دیں

,

   

مذکورہ ادارہ نے مذکورہ مل میں جاری ”جعلسازی“ پر تشویش کا اظہار کیا

نئی دہلی۔ہر بدلتے دن میں پنچاب مہارشٹرا کواپریشن (پی ایم سی) بینک بحران پر حالات تشویش ناک ہوتے جارہے ہیں۔ممبئی کے مضافاتی علاقے مولوند میں پانچویں بینک اکاونٹ ہولڈر کی موت کی خبر ہفتہ کے روز سامنے آنے کے بعد اداکار رشی کپور نے ٹوئٹر پر اپنی تشویش کااظہار کیا۔

ایک پوسٹ میں 67سالہ اداکار جو پچھلے ماہ نیویارک میں ایک سال طویل علاج کرنے کے بعد ہندوستان واپس لوٹے ہیں نے مذکورہ بحران کا موزانہ اپنے والد راج کپور کی 1955میں ائی فلم’شری 420‘ سے کیا۔

انہوں نے زوردیتے ہوئے کہاکہ دھوکہ باز وں کو سزا اور ایماندار لوگوں کے ساتھ درست انداز میں رویہ اختیار کیاجانا چاہئے

پچھلے ہفتہ ’دی اسکائی از پنک‘ کے ادکارفرحان اختر نے بھی اس بینک بحران پرتشویش ظاہر کی تھی مذکورہ ”محنت کش‘ لوگ اس وجہہ سے متاثر ہورہے ہیں۔ملک کے منتشر قانون کے متعلق شکات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ”خاطیوں کی جگہ جیل میں ہے“

پی ایم سی کے 4355کروڑ کا اسکام منظرعام پر آنے کے بعد ریزوبینک آف انڈیا(آر بی ائی) نے 26ستمبر کے روز اس پرتحدیدات عائد کردئے تھے

۔ہندوستان کی مرکزی بینک نے چھ ماہ میں صرف40,000روپئے نکالنے کی اجازت دی ہے جسکی وجہہ سے کھاتہ داروں میں خوف او ربے چینی بڑھ گئی۔

خوف سے بینک کھاتہ دار یا تو خودکشی کرنے پر مجبور ہیں یا پھر پیسے جانے کے خوف کے سبب دل کا دورہ پڑنے کی وجہہ سے فوت ہوئے ہیں