رمضان کے بعد ایودھیا مسجد کی تعمیرکا کاشروع ہوجائے گا

,

   

گول شکل میں مسجد کی تعمیر عمل میں ائی گی جس میں بیک وقت 2000مصلی نماز ادا کرسکیں گے۔
ایودھیا۔ مقدس ماہ رمضان کے بعد ایودھیامیں مسجد کی تعمیرکاکام شروع کیا جاسکتا ہے۔ ایودھیا ڈیولپمنٹ اتھاریٹی(اے ڈی اے) نے حال ہی میں ایک بورڈ میٹنگ میں دھنی پور گاؤ ں مسجد عمارت کے لے اؤٹ کو کلیئرنس دیا تھا۔

نتیش کمار ضلع مجسٹریٹ او راے ڈی اے چیرمن ایودھیا نے کہاکہ ”تمام زیر التواء کلیئرنس برائے ایودھیامسجد اور عمارت پراجکٹ کو حال ہی کے بورڈ میٹنگ میں کلیئر کردیاگیاہے۔

مسجد کامنظور شدہ لے اؤٹ سنی سنٹرل وقف بورڈ(ایس سی ڈبلیو بی)کو اگلے کچھ دنوں میں ضوابطوں کی تکمیل کے بعد حوالے کیاجائے گا“۔

ایس سی ڈبلیو بی نے اس پیش رفت کوبڑا قدم قراردیا او رکہاکہ اس تناظر میں رمضان کے بعد شائد ایک میٹنگ طلب کی جائے گی۔

ایس سی ڈبلیو بی کی جانب سے قائم کردہ ٹرسٹ انڈو اسلامک کلچرل فاونڈیشن (ائی ائی سی ایف) جو تعمیرات کی نگرانی کریگا کے سکریٹری اطہر حسین نے کہاکہ ”ہم رمضان کے بعداجلاس رکھیں گے اور اس میں تعمیرات شروع کرنے کے متعلق منصوبے کوقطعیت دیں گے۔

اسی اجلاس میں ہم مسجد عمارت کی تعمیرات کیش روعات کے لئے قطعی تاریخ پر بھی فیصلہ کریں گے“۔مقدس ماہ صیام کی شروعات 22 مارچ کوعمل میں آسکتی ہے اور اس کا اختتام 21اپریل کو ہوگا۔

سپریم کور ٹ کی ائینی بنچ نے 9نومبر 2019کو ایودھیا میں ایک مندر کی تعمیر کی اسی مقام پر تعمیر کی اجازت دی تھی جہاں پر 16ویں صدی کی بابری مسجد کھڑی تھی جس کو ’کارسیوکوں“ نے شہیدکردیاتھا۔

اسی فیصلے میں عدالت عظمیٰ نے حکومت سے ایودھیا میں کسی ایک ”مناسب مقام پر“ بابری مسجد کے عوض ایک مسجد تعمیرکرنے کے لئے پانچ ایکڑ اراضی کی اجرائی کا حکم دیاتھا۔