ریپبلک ٹی وی کی ساری ایڈیٹوریل ٹیم کے خلاف ممبئی پولیس نے ایف ائی آر درج کی

,

   

ممبئی۔ریپبلک ٹی وی کی ساری ایڈیٹوریل ٹیم کے خلاف مبینہ طور پر ممبئی پولیس کو بدنام کرنے اور اس کے چیف کے خلاف بدگمانیا ں پھیلنے پر جمعہ کے روز یہاں ایک ایف ائی آر درج کی گئی ہے۔

مذکورہ پولیس نے چینل کے ایکزیکٹیو ایڈیٹر‘ اینکر اور دو رپورٹرس اورد یگر ایڈیٹوریل اسٹاف کو 10اکٹوبر کے شو پرم بیر سنگھ کے متعلق مقدمہ درج کیاہے۔

رپبلک ٹی وی نے اس کو ایک ”میڈیا کے حقوق پر حملہ“قراردیا ہے اور کہاکہ وہ ”ہر مضبوط حربہ“ کے خلاف لڑائی کرے گا

YouTube video

ایک عہدیدار نے کہاکہ مذکورہ ایف ائی آر شہر کے این ایم جوشی مارگ پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی ہے‘جس میں سینر افیسرس کے ذریعہ سٹی پولیس کمشنر کے خلاف’بغاوت‘ کے متعلق مذکورہ چیانل پر ایک رپورٹ چلائی گئی ہے۔

چیانل کے خلاف ممبئی پولیس کی یہ چوتھی ایف ائی آر درج کرائی گئی ہے جو این ایم جوشی مارگ پولیس اسٹیشن میں اسپیشل برانچ1برائے فورس کے خفیہ وینگ کی جانب سے کی گئی ہے۔

شکایت کردہ سب انسپکٹر ششی کانت پوار ہیں جو ممبئی پولیس کے سوشیل میڈیا لیپ پر کام کرتے ہیں۔پولیس(ناامیدی کے حوالے سے اکسانا) ایکٹ1992کی دفعہ 3(1)کے علاوہ ائی پی سی کی دفعہ 500کے تحت ایف ائی آر درج کی گئی ہے۔

اس میں اینکر اور نائب نیوز ایڈیٹر شیوانی گپتا‘ اینکر اور سینکر اسوسیٹ ایڈیٹر ساگاریکا میترا‘ ڈپٹی ایڈیٹر شاوان سین اور ایکزیکٹیو ایڈیٹر نرنجن نارائن سوامی کے نام شامل کئے گئے ہیں۔

مذکورہ ملزمین نے جمعرات کے روز7:00سے 7:10کے درمیان ایک رپورٹ نشر کی تھی

جو ممبئی پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ سے سینئر پولیس افیسرس کی”بغاوت“ پر مشتمل تھی‘ ایسا ایف ائی آر میں کہاگیاہیکہ کے اس سے پولیس فورس کے اراکین میں ناامیدی کوفروغ ملا ہے اور فورس کی بدنامی ہوئی ہے۔

YouTube video

اپنے ردعمل میں مذکورہ نیوز چیانل نے کہاکہ ایف ائی آر ایک”چونکا دینے والے ذرائع ابلاغ پر حملہ“ ہے۔

انہوں نے ٹوئٹ کیاکہ”دنیا بھر میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے‘ مذکورہ ممبئی پولیس کمشنر ائین اور قانون سے بالاتر نہیں ہے“۔

مذکورہ چیانل نے کہاکہ ”صحافت کی آزادی پر چونکا دینے اور بدبختانہ حملے میں ممبئی پولیس نے ریپبلک میڈیانٹ ورکرس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ہر لین دین اور ہر صحافی او رملازم کی تفصیلات پیش کرنے کو کہا ہے۔

ہم اس مضبوط حربے کے خلاف جدوجہد کریں گے“۔