زراعی قوانین کے متعلق مشترکہ حکمت عملی کی منصوبہ سازی کے لئے سونیا گاندھی کی اپوزیشن قائدین سے بات چیت

,

   

نئی دہلی۔کانگریس صدر سونیاگاندھی ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے دوران مرکز کے نئے زراعی قوانین کے متعلق مشترکہ حکمت عملی کے لئے پیر کے روز اپوزیشن قائدین سے بات کی ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پارلیمنٹ اجلاس سے قبل اس ماہ کے آخر تک اس پر ایک میٹنگ بھی منعقد کی جائے گی۔نئے زراعی قوانین کے خلاف احتجاج کررہے کسانوں کی کانگریس حمایت کررہی ہے۔

پارٹی نے کہاکہ وہ 15جنوری کو ملک میں تمام گورنر ہاوزس کے سامنے دھرنے بھی منظم کرے گی تاکہ احتجاج کررہے کسانوں کی حمایت کو وسعت دے سکیں۔

مذکورہ پارٹی اس یوم کو ”کسان ادھیکار دیوس“ سے موسوم کرے گی۔

اس پارٹی نے یہ بھی فیصلہ کیاہے کہ پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس شروع ہونے سے قبل ایک پلیٹ فارم پر ہم خیال پارٹیوں کو جمع کرتے ہوئے زراعی قوانین پر تبادلہ خیال کریں گے۔

کانگریس کی زیرقیادت پنجاب اور راجستھان نے مرکز کے زراعی قوانین کے جواب میں بلوں کو منظوری دی ہے۔

مرکزی حکومت نے نافذ کردہ تین زراعی قوانین کے خلاف قومی درالحکومت دہلی کی مختلف سرحدوں پر 26نومبر سے کسان احتجاج کررہے ہیں۔