زیکا وائرس کے مریضوں کے لئے لکھنو میں کنٹینمنٹ زون بنائے جائیں گے

,

   

لکھنو۔زیکا وائرس کے پھیلاؤ کی جانچ کے لئے زیکا وائرس کے مریض کے گھر سے 400میٹر دور کنٹینمنٹ زون بنائے جائیں گے۔ مذکورہ مریضوں کو ان کے گھر وں میں ہی تنہا رکھا جائے گا۔

لکھنو ضلع مجسٹریٹ ابھیشک پرکاش کے جاری کردہ ایک بیان کے بموجب نگرانی کرنے والی کمیٹیوں کو سرگرم ہوجانے کا اہلکاروں سے استفسار کیاگیاہے۔نگرانی کے لئے کم وبیش 550سوپر سرویلانس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

بیان میں کہاگیا ہے کہ ہر ایک کمیونٹی ہیلتھ کیر سنٹر(سی ایچ سی) میں پچیس ٹیمیں موجود رہیں گے اور وہ مریضوں کی نگرانی کے لئے گھر گھر جاکر نگرانی کریں گے۔

ائیر پورٹس‘ ریلوے اسٹیشنوں اور بس اسٹاپس پر بھی انچارجس کا تقرر عمل میں لایاجائے گا جو زیکا سے متاثرہ ریاستوں اور بیرونی ممالک سے آنے والے مسافرین کی فہرست تیار کریں گے۔

زیکا وائرس کے معاملات سے نمٹنے کے لئے ہیلتھ انفرسٹچکر کو بڑھاوا دینے کے مقصد سے ضلع کے اٹھ اسپتالوں میں زیکا وائرس وارڈس تیار کئے گئے ہیں۔پمفلٹس اور ہورڈنگس کے ذریعہ شعور بیداری مہم وائرس کے خلاف شروع کی گئی ہے۔

زیکاوائرس کے لئے ایک ہلپ لائن کی بھی شروعات کی گئی ہے۔ ائی سی سی سی کوفون کال کرکے لوگ اس وائرس کے متعلق جانکاری بھی حاصل کرسکتے ہیں۔