سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی مجرمانہ الزامات کا سامنے کرنے کے لئے نیو یارک آمد

,

   

ٹرمپ امریکہ کے پہلے صدر ہیں جنھیں مجرمانہ الزامات کا سامنا ہے جو منگل کے روز امریکی وقت 2.15دوپہر ہندوستان وقت رات11.45پر جج جان مورچن کے روبرو پیش ہوں گے۔


نیویارک۔ سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ 2016میں اپنی صدراتی مہم کے دوران ایک فحش اسٹار کو رقم ادا کرنے سے متعلق الزامات کاسامنا کرنے کے لئے ایک مان ہٹن کی عدالت پہنچے ہیں۔

اپنے بوئینگ 757ائیر کرافٹ میں 76سالہ ٹرمپ پیر کے روزاپنے گھر مار اے لاگو سے روانہ ہوئے اور مقامی وقت 3وبجے شام کے قریب لا گوردیا ائیرپورٹ پہنچے۔اس کا بعدان کا قافلہ مان ہٹن کے 5ویں ایونیو پر واقع ٹرمپ ٹاؤر پہنچا جہاں پر وہ رات میں قیام کریں گے۔

اونچائی والے ٹرمپ ٹاؤر کے اطراف کی سڑکوں کو گھیرے میں لے لیاگیاہے او رعلاقے میں پولیس کی بھاری تعداد تعینات کردی گئی ہے۔سابق صدر نے اپنی ایس یو وی سے باہر نکال کر اپنے حامیوں کی طرف ہاتھ ہلاکر اشارہ کیاجس کے فوری بعد انہیں عمارت کے اندر لے جایاگیا۔

ٹرمپ امریکہ کے پہلے صدر ہیں جنھیں مجرمانہ الزامات کا سامنا ہے جو منگل کے روز امریکی وقت 2.15دوپہر ہندوستان وقت رات11.45پر جج جان مورچن کے روبرو پیش ہوں گے۔امریکی میڈیا نے ٹرمپ کے وکلاء کے حوالے سے کہا ہے کہ سابق صدر اپنے جرم کا اعتراف نہیں کریں گے۔

عدالت میں اپنی پیشی کے بعد ٹرمپ فوراً واپس فلوریڈا چلے جائیں گے اور مار اے لاگو پالم بیچ میں رات میں اپناردعمل پیش کریں گے۔گرفتاری کی کاروائی مختصر ہونے کی توقع ہے۔

فرد جرم میں لگائے گئے الزامات اس کو سماعت کے موقع پر پڑھ کر سنائے جائیں گے‘جو تقریبا15-10منٹ تک جاری رہے گی۔ٹرمپ نے 2016کے صدراتی انتخابات سے قبل 44سالہ سٹورمی ڈینیلز کو ادائیگیوں کے سلسلے میں تمام غلط کاموں کی تردید کی ہے۔یہ فرد جرم ایسے وقت میں سامنے ائی ہے جب ٹرمپ کو دیگرممکنہ مجرمانہ مقدمات میں قانونی رکاوٹوں کا سامنا ہے

۔ٹرمپ فی الحال 2024ریپبلکن وائٹ ہاوزکی نامزدگی کے تمام اعلان کردہ اور ممکنہ دعویداروں میں سب سے آگے ہیں۔

لیکن امریکی قانون میں ایسی کوئی چیز نہیں ہے جو کسی امیدوار کو جو کسی فرد جرم کامرتکب پایاگیاہو‘ صدر کے لئے انتخابی مہم چلانے اور خدمات انجام دینے سے روکتا ہے‘ جس میں جیل جانا بھی شامل ہے۔ایوان نمائندگان نے دو مرتبہ ٹرامپ کا مواخذہ کیاتھا۔ انہیں دو نوں ہی مرتبہ سینٹ نے بری کیاتھا۔

ٹرمپ اوران کے معاونین فرد جرم کواپنے حامیوں کومشتعل کرنے اور 2024کے دوبارہ انتخابی مہم کو تقویت دینے کے لئے استعمال کررہے ہیں۔

ٹرمپ کا ٹیم کا دعوی ہے کہ انہوں نے مان ہٹن صلع اٹارنی ایولین براگ کی”صدر کے خلاف نے مثال سیاسی ظلم وستم اور2024کے انتخابات میں سرکردہ ریبپلکن صدراتی امیدوار کے خلاف کھلم کھلامداخلت“ کے بعد 24گھنٹوں میں ”4ملین امریکی ڈالر سے زیادہ اکٹھا کیے ہیں“۔

صدر جو بائیڈن جو مینسوڈا کا سفرکررہے ہیں سابق امریکی صدر کو درپیش قانونی جدوجہد پر تبصرہ کرنے سے بچنے کی کوشش کرتے ہوئے نظر ائے۔ مینی پولیس میں رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیاکہ نیویارک شہر میں امن وامان برقرار رکھاجائے گا۔

انہوں نے کہاکہ ”نیویارک پولیس محکمہ میں میرا یقین ہے“۔ پچھلے ہفتہ ٹرمپ نے ”اس جنگ“ کے ساتھ ساتھ2024کے صدراتی انتخابات میں جیت حاصل کرنے کا بھی بھروسہ دیکھا یا ہے