سابق کانسٹبل سے اے سی پی تک۔ائی پی ایس افیسر فیروز خان کا متاثرکردینے والا سفر

,

   

اترپردیش کے ضلع ہاپور میں پیلکھوا ٹاؤن کے ایک اسکرپ ڈیلر کے بیٹے ہیں عالم
نئی دہلی۔ ائی پی ایس افیسر فیروز عالم جس نے سیو ل سرویس امتحانات (سی ایس ای) میں کامیابی حاصل کی اور اسٹنٹ کمشنر آف پولیس(اے سی پی) بن گئے ہیں نے ثابت کردیا کہ عزم اور حوصلہ کسی بھی خواب کو پورا کرسکتا ہے۔

ہندوستان ٹائمز میں شائع ایک رپورٹ کے بموجب سال2010میں کانسٹبل کے طور پردہلی پولیس میں شمولیت اختیار کرنے والے فیروز عالم اسی سال اے سی پی کی حیثیت سے دوبارہ پولیس میں بھرتی ہوئے ہیں۔

عالم جنھوں نے 2019کے یو پی ایس سی‘ سی ایس ای امتحانات میں کامیابی حاصل کی اور 645واں رینک لیا کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی نوکری کے بعد جو بھی وقت ملتا اس کو بھر پور استفادہ اٹھاتے رہے ہیں۔ تیاری کے دوران ساتھیوں اور اور سینئرس نے ان کا پورا ساتھ دیاہے

YouTube video

کانسٹبل سے اے سی پی تک کے سفر کے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سال2010میں بھرتے ہونے کے بعد انہوں نے فیصلہ کیاتھا وہ اپنی تعلیم منقطع نہیں کریں گے اور یوپی ایس سی سی ایس ای میں کامیابی کو مقصد بنالیاتھا۔

آخر کار اسی سال اپریل وہ ائی پی ایس افیسر بننے کا اپناخواب پورا کرنے کے قابل ہوگئے۔

یوپی ایس سی سی ایس ای امتحانات میں کامیابی کے خواہاں دیگر کانسٹبلوں کے لئے فیروز عالم نے ایک واٹس ایپ گروپ تشکیل دیاہے ’دہلی پولیس فیملی فار یو پی ایس سی‘۔ اب تک اس گروپ میں 58پولیس کانسٹبل شامل ہوگئے ہیں۔

ایک پولیس افیسر بننے کے بعد کے حالات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بعض اوقات انہیں بہت خراب محسوس ہوتا ہے جب سالوں تک ان کے دوست کانسٹبل جنھو ں نے ”بھائی“ پکارا ہے وہ اب انہیں ’سر‘ کہہ رہے ہیں۔

یہاں پر اس بات کاتذکرہ ضروری ہے کہ عالم اترپردیش کے ضلع ہاپور میں پیلکھوا ٹاؤن کے ایک اسکرپ ڈیلر کے بیٹے ہیں۔

اپنے اس سفر کے دوران انہوں نے ہمیشہ اس بات کو ذہن نشین کیاکہ اپنے خواب کو پورا کرنے کے لئے تعلیم نہایت اہمیت کا عنصر ہے