سا ت سالوں بعد سعودی عربیہ میں ایرانی سفارت خانہ کی کشادگی

,

   

چین کی جانب سے بیجنگ میں 10مارچ کو ایران اور سعودی عربیہ کے درمیان میں ایک معاہدے پر دستخط کے لئے کرائے گئے معاہدے کی تعمیل میں یہ اقدام کیاگیاہے۔


ریاض۔ مملکت سعودی عربیہ کی درالحکومت ریاض میں ایرانی سفارت خانہ کی منگل کے روز سات سالوں بعد کشادگی عمل میں ائی ہے کو سفارتی تنازعات کے سبب بند کردیاگیاتھا‘ اس بات کی جانکاری سعودی میڈیا نے دی ہے۔

سفارت خانہ کے صحن میں ایک تقریب منعقد کی گئی‘ جس میں درجنوں سفارتی اہلکاروں نے شرکت کی تاکہ سفارتی مشن کو دوبارہ شروع کیاجاسکے۔

الہدایت عربی چیانل کے نشر کردہ فوٹیج میں دیکھایاگیا ہے کہ ایرانی پرچم ریاض میں سفارت خانہ کی عمارت کے باہر لہرایاگیا ہے‘ جس کے بعد ایران کا قومی ترانہ پیش کیاگیا۔

مذکورہ کشادہ سفارت خانہ سے دو نوں ممالک کے درمیان میں راست پروازں پر کام کرنے‘ صنعت میں اضافہ اور صنعتی تعلقات میں بحالی متوقع ہے۔ حالانکلہ سعودی عربیہ نے تہران میں ا ب تک اپنے سفارت خانہ کو دوبارہ نہیں شروع کیاہے۔

چین کی جانب سے بیجنگ میں 10مارچ کو ایران اور سعودی عربیہ کے درمیان میں ایک معاہدے پر دستخط کے لئے کرائے گئے معاہدے کی تعمیل میں یہ اقدام کیاگیاہے۔

سعودی عربیہ میں شیعہ مذہبی لیڈر کو دی جانے والی سزائے موت پر احتجاجی مظاہروں کے دوران سفارت خانہ میں مظاہرین کے داخل ہونے کے بعد 2016

میں تہران کے ساتھ ریاض نے اپنے سفارتی تعلقات کو منقطع کردیاتھا۔