سب کے لئے سکھ

   

ائی ٹی کمپنی ویپروکے چیرمن عظیم پریم نے اپنی سخاوت اور رحم دلی کی ایک اور بڑی مثال پیش کرتے یوئے سب کا دل جیت لیاہے۔ پچھلے دنوں انہوں نے ویپرو کے اپنے لگ بھگ چوتیس فیصد شیئر تقریبا 52,750کروڑ روپئے عظیم پریم جی فاونڈیشن کو خیرات کرنے کا اعلان کردی ۔

اتنا ہی نہیں‘ پریم جی نے ویپرو کے 67فیصد شیئر سے ہونے والی آمدنی بھی خیراتی ادارے کو دینے کا منشاء ظاہر کی ہے۔کمپنی میں پریم کی کے خاندان او رکمپنیوں کے حصہ دار 74.30فیصد ہیں۔

عظیم پریم جی ملک کے ان چند دولت مند لوگوں میں سے ہیں جو اپنی کمائی کا ایک بڑا حصہ سماجی کے لئے دیتے رہے ہیں۔اب تک انہوں نے جملہ145ہزار کروڑ روپئے ( اکیس ارب ڈالر) کی رقم خیرات کردی ہے۔

پریم جی کا کہنا ہے کہ امیر ہونے انہیں مغرور نہیں کرتا۔ ان کا ماننا ہے کہ جنہیں دولت رکھنے کا خصوصی اختیار ہے انہیں ان لوگوں کی دنیا کو بہتر بنانا چاہئے جو یہ خصوصی اختیار نہیں رکھتے ۔

اپنے اس اصول کو زمینی حقیقت میں تبدیل کرنے کے لئے انہوں نے 2001میں عظیم پریم جی فاونڈیشن کا قیام عمل میں لایا۔ جس نے دیش کو ان کے حصہ کی رقم کی روشنی پھیلائی ہے ۔

ماضی میں اس فاونڈیشن نے کرناٹک ‘ اتراکھنڈ‘ راجستھان‘ چھتیس گڑ‘ پونڈیچری‘ آندھرا پردیش‘ بہار اور مدھیہ پردیش کے مختلف ریاستی حکومتوں کے ساتھ ملکر کام کررہی ہے۔

حقیقت جانیں تو عظیم پریم جی نے ہندوستانی تہذیب کے اس اہم عنصر کو سمجھا ہے ‘ اپنی وراثت کو سماج کے ساتھ بانٹنے میں ہی سب سے بڑی سکھ ہے۔سال2013سے 2014اور 2017سے 2018میں چار فیصد گرواٹ کے باوجود بھی عظیم پریم جی نے اپنے فلاحی کاموں کا سلسلہ جاری رکھا۔

اس کے بعد حالات میں تبدیلی ائی اور2022تک ان کی مجموعی آمدنی میں بارہ فیصد اضافہ کی امید ہے۔