سری سلیم حادثہ۔ تین انجینئرس کی نعشیں برآمد

,

   

حیدرآباد۔ عہدیداروں نے تصدیق کی ہے کہ پاؤر ہاوز میں پھنس جانے والے نو انجینئرس میں سے تین کی نعشیں دستیاب ہوئی ہیں۔

جمعرات کی رات میں لفٹ بینک پاؤر اسٹیشن سرسلیم(ایس ایل بی پی) کے 900ایم ڈبلیو الکٹرک پیانل میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیاتھا جس میں تلنگانہ اسٹیٹ پاؤر جنریشن کارپوریشن(ٹی ایس جی ای این سی او) کے نو انجینئرس پھنس گئے تھے۔

مذکورہ تین اسٹنٹ انجینئرس جن کی شناخت سندر نائیک‘ موہن کمار‘ اور عظمہ فاطمہ کی حیثیت سے ہوئی ہے۔

وہیں سندر نائیک سوریاپیٹ کے ساکن تھے جبکہ موہن کمار اور عظمہ فاطمہ کاتعلق حیدرآباد سے بتایاجارہا ہے۔

مذکورہ اموات پر چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے گہرے رنج وغم کا اظہار کیاہے۔

واقعہ کو افسوسناک قراردیتے ہوئے انہوں نے بجلی گھر میں پھنسے ہوئے لوگوں کو بچانے کی کوشش میں ناکامی پر بھی تاسف کا اظہار کیا۔

جن لوگوں کوبچالیاگیا ہے ان کے لئے بہتر طبی خدمات کی انتظامیہ کو انہوں نے ہدایت دی ہے‘ تمام اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔

اس کے علاوہ کے سی آر نے جمعرات کے روز پیش ائے واقعہ کی موثر انداز میں تحقیقات کے بھی احکامات جاری کئے ہیں۔

اس پر عمل کرتے ہوئے چیف سکریٹری سومیشن کمار اس کیس میں جانچ کے لئے تحقیقاتی عہدیدار کے طور پر ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس گویند سنگھ کا تقرر عمل میں لایاہے۔