سعودی عربیہ۔ انٹرنیشنل عمرہ کا 10اگست سے آغاز کریں گے

,

   

عمر سال بھر میں کسی بھی وقت مسلمان ادا کرسکتے ہیں۔ فبروری 2020میں کویڈ 19وباء کی وجہہ سے اس پرپابندی عائد کردی گئی تھی۔
ریاض۔ مذکورہ مملکت سعودی عربیہ نے اتوار کے روز یکم محرم1443(10اگست2021) سے دنیا بھر کے عازمین کے لئے عمرہ خدمات بحال کرنے کا اعلان کیاہے۔

مملکت میں سعودی شہریوں او ر رہائشیوں کے لئے 25جولائی سے دوبارہ عمرہ شروع کیاگیاہے۔ ذی الحجہ کے پہلے ہفتہ میں 17جولائی سے شروع ہونے والے حج کی تیاریوں کے لئے عمرہ پر روک لگادیاگیاتھا۔

یکم (10اگست2021) سے شروع ہونے والے عمرہ کے لئے داخلوں پر ویزا کی اجرائی کی ذمہ داری عمرہ ایجنسیوں کو دی گئی ہے جس کی شروعات25جولائی سے عمل میں ائی ہے

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے بموجب سعودی عربیہ نے مقامات مقدسہہ کو دوبارہ عمرہ ادا کرنے کے لئے اتوار کے روزکھولنے کااعلان کیا ہے جو حج سیزن کے اختتام کے بعد کا عمل میں آیاہے

خادمین الحرمین شریفین کے امور کی نائب سربراہ سعاد بن محمد الموحمیدی نے کہاکہ ”مسجد الحرام عمرہ کی ادائیگی کے لئے آنے والے عازمین کے استقبال کے لئے تیار ہے“۔ کویڈ19کے معیارت کے مطابق عازمین نمازوں کی ادائیگی کے لئے تعینات کردہ مخصوص مقامات کا اندازہ کرلینا چاہئے۔

کویڈ وباء کے پیش نظر حج کے دوران دیکھائے دئے جانے والے طریقہ کے مطابق عازمین کوطواف کے موقع پر فرش پر پڑے نشانات پر عمل کرنا ہوگا۔

تمام ممالک کو راست پروازوں سے روانگی کی اجازت ہے سوائے نو ممالک کے جس میں ہندوستان‘ پاکستان‘ انڈونیشیاء‘ مصر‘ ترکی‘ ارجنٹینا‘ برازیل‘ ساوتھ افریقہ اور لبنان شامل ہیں جسکو مملکت میں آمد سے قبل کسی تیسرے ملک میں 14دن کا قرنطین وقت گذارنا ہوگا۔ کویڈ19کے خلاف ٹیکہ لگانا لازمی ضرورتوں میں سے ہے جو فائزر‘ موڈرینا‘ اسٹرا زینکا یا جے اینڈ جے کے مکمل خوراک پر مشتمل ہے


اٹھارہ سال سے زائد عمر کو منظوری
سعودی عربیہ کے وزرات حج اور عمرہ کی جانب سے منظور شدہ عمرہ ایجنسیوں کے ذریعہ آمد درکار ہے۔عمر سال بھر میں کسی بھی وقت مسلمان ادا کرسکتے ہیں۔ فبروری 2020میں کویڈ 19وباء کی وجہہ سے اس پرپابندی عائد کردی گئی تھی۔

اس سال عالمی وباء کویڈ 19کی جانب سے مقامی سطح پرفریضہ حج کی ادائیگی عمل میں ائی جس میں 60,000عازمین نے مقدس فریضہ حج ادا کیاہے