سعودی عربیہ۔ یکم اگست سے ٹیکہ لگانے والے مسافرین کے لئے کوئی قرنطین نہیں

,

   

مسافرین جنھوں نے فائزر‘ اسٹرا زینکا یا مڈرینا یا کے دونوں خوراک یا جانسن اینڈ جانسن کا ایک خوارک مکمل ٹیکہ لگائے ہوئے تسلیم کیاجائے گا۔
ریاض۔ یکم اگست سے سعودی عربیہ میں مکمل ٹیکہ لگانے والے مسافرین کو اب مزید ادارہ جاتی قرنطین میں کی ضرورت نہیں رہے گی۔

انہوں اپنی آمد پر ٹیکہ سرٹیفکیٹ دیکھانا پڑے گا۔ سعودی گزٹ کی خبر ہے کہ ٹیکہ سرٹیفکیٹ کے علاوہ انہیں روانگی سے 72گھنٹوں قبل کی گئی پی سی آر جانچ کی منفی رپورٹ بھی پیش کرنا پڑیگا۔ انہیں نئے پورٹل پر ٹیکہ کی تفصیلات بھی درج کرانی ہوگی۔

مذکورہ تفصیلات ’توکلانا“ ایپ کے ذریعہ بھی درج کیاجائے گا جو عوامی مقامات جیسے شاپنگ مالس‘ سنیما گھروں‘ ریسٹورنٹس اور تفریحی مقامات پر داخل ہونے کے دوران دیکھائے گا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے منسٹر برائے سیاحت احمد الخطیب نے کہاکہ مملکت دوبارہ اپنے مہمانوں کے استقبال سے خوش ہے


سعودی عربیہ میں منظور شدہ ٹیکے
مسافرین جنھوں نے فائزر‘ اسٹرا زینکا یا مڈرینا یا کے دونوں خوراک یا جانسن اینڈ جانسن کا ایک خوارک مکمل ٹیکہ لگائے ہوئے تسلیم کیاجائے گا۔

یہاں پر اس بات کا ذکر ضروری ہے کہ ستمبر2019میں سعودی عربیہ نے سیاحتی ویزا شروع کیاتھا۔

عالمی وباء سے قبل مذکورہ مملکت نے 4000000سے زائد سیاحتی ویزوں کی اجرائی عمل میں لائی تھی۔


سعودی عربیہ میں کرونا وائرس
سعودی عربیہ میں کویڈ19کے جملہ معاملات523,397درج ہوئے ہیں ’وہیں اس میں 8212کا اضافہ ہوا ہے۔

صحت یابی او رفعال معاملات فی الحال بالترتیب 203,827اور11,358درج ہوئے ہیں۔

مملکت میں کویڈ19کے مذکورہ تشویش ناک معاملات 1395تک کم ہوئے ہیں۔ا ب تک 26.28کروڑ ٹیکوں کی خوارکیں دی گئی ہیں۔