سعودی عربیہ نے یومیہ 70,000عازمین عمرہ کو منظوری دی

,

   

یومیہ70,000عازمین عمرہ کی گنجائش کے ساتھ ماہانہ عازمین کی جملہ تعداد کو2.1ملین تک بڑھایاجائے گا۔
ریاض۔سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی خبر کے بموجب مملکت سعودی عربیہ کے وزرات حج اور عمرہ نے یومیہ عازمین کی گنجائش کو70,000تک بڑھایا ہے۔

غیر ملکی او رگھریلو عازمین کو ہر روز عمرہ کرنے کی اجازت رہے گی جو کویڈ 19وائرس کے خلاف احتیاطی پرٹوکال اور اقدامات پر مشتمل فریم ورک کی تعمیل کیساتھ ہوگا۔ ایس پی اے کے بموجب یومیہ70,000عازمین عمرہ کی گنجائش کے ساتھ ماہانہ عازمین کی جملہ تعداد کو2.1ملین تک بڑھایاجائے گا۔

سعودی عربیہ کی داخلی ورزرات کی جانب سے 7ستمبر کے روز مملکت کے متحدہ عرب امارات‘ ساوتھ افریقہ اور ارجنٹینا پر لگائے گئے داخلہ امتناعات کو منسوخ کرنے کے اعلان کے بعد یہ پیش رفت ہوئی ہے‘ جس کا نفاذ8ستمبر سے ہوا ہے۔

مذکورہ وزرات نے کہاکہ عمرہ پرمٹس ”ایتامرنا اور توکلنا“ ایپس کے ذریعہ جاری کئے جائیں گے اور ٹیکہ کی مکمل خوراک لگائے ہوئے لوگ درخواست دے سکتے ہیں۔

عازمین عمرہ جو بیرونی ممالک سے ائیں گے ان کے پاس ان ہی کے ممالک کی کمپیوٹر انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ٹیکہ سند ساتھ رکھناہوگا‘ اور ان کی درخواست کے ساتھ بھی شامل کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ انہیں مملکت سعودی عربیہ کی جانب سے منظور شدہ ٹیکہ ضروری لگانا ہوگا۔

یکم محرمطابق 10اگست2021 سے بیرونی ممالک کے عازمین عمرہ کی درخواستوں کا حصول سعودی عربیہ نے شروع کردیاتھا۔

کویڈ19وباء کی وجہہ سے 18مہینوں تک گرین فہرست میں رہنے والے ممالک پر امتناع عائد کرنے کے بعد سعودی عربیہ نے غیرملکیوں کو اب اجازت دی ہے۔ متوقع عازمین عمرہ کے لئے بڑے پیمانے پر پہلے سے مزیدبہتر صفائی انتظامات کئے گئے ہیں۔