سعودی عرب نے کشمیر کے مسئلہ کی حمایت کی۔

,

   

نئی دہلی: مسلم اکثریتی ملک سعودی عرب نے کشمیر سے دفعہ 370کی منسوخی کی حمایت و تائید کی ہے۔ دنیا بھر میں اہم اسلامی طاقت مانے جانے والے سعودی عرب کا حمایت کرنا ہندوستان کے لئے بڑی سفارتی کامیابی مانی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ہندوستان کے قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوبھال اورسعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے درمیان ریاض میں دوگھنٹے میٹنگ میں سعودی عرب نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق اس میٹنگ میں دونوں ملکو ں کے درمیان کئی معاہدے طے ہوئے۔ اجیت ڈوبھال نے کہا کہ اس موقع پر کشمیر کے مسئلہ پر بھی بات چیت کی گئی جس پر سعودی ولیعہد محمد بن سلمان نے کہا کہ ہم جموں و کشمیر میں ہندوستان کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو سمجھتے ہیں۔ ان کی میٹنگ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ کے بعدہوئی ہے۔ قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوبھال ان دنوں متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے دورہ پر ہیں۔ ہند و سعودی کے درمیان اچھے رشتہ مانے جاتے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان وزیر اعظم عمران خاں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے قبل سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔ کشمیر کے مسئلہ پر پاکستان مسلسل سعودی عرب اور ترکی کے ساتھ اپنے رشتہ مضبوط کرنے کی کوششوں میں لگاہوا ہے۔