سلمان خان‘ روکل پریت او ردیگر 36فلمی ستاروں پر مقدمہ درج

,

   

مذکورہ ٹالی ووڈ او ربالی ووڈ کے اداکاروں نے ”دیشا ریب معاملہ“ کی متاثرہ کے حقیقی نام کا انکشاف کیاہے جس کا دو سال قبل حیدرآباد میں عصمت لوٹ کر قتل کردیاگیاتھا


دوسال قبل کی بات ہے جب ایک جانوروں کی ڈاکٹر کی عصمت ریزی‘ قتل اورزندہ جلادینے کا واقعہ حیدرآباد کے مضافات میں چار لوگوں نے انجام دیاتھا۔ وہیں ”دیشا عصمت ریزی“ معاملہ ہمارے ذہنوں میں اب بھی تازہ ہے‘ ایک دہلی نژاد وکیل نے پٹیشن دائرکرتے ہوئے ٹالی ووڈ او ربالی ووڈ کے 38فلمی اداکاروں کی گرفتاری کی درخواست کی ہے جنھوں نے سوشیل میڈیا پلیٹ فارمس پر متاثرہ کے حقیقی نام کا انکشاف کیاہے۔

ٹی او ائی میں شائع ایک رپورٹ کے بموجب انوپم کھیر‘ فرحان اختر‘ اجئے دیو گن‘ اکشے کمار‘ سلمان خان‘ مہاراجہ روی تیجا‘ روکل پریت سنگھ‘الو سریش‘ چرمی کور‘ اور دیگر ستاروں کو گرفتار کریں جنھوں نے واقعہ کے متعلق ٹوئٹ کرتے ہوئے متاثرہ کے نام کا ذکرکیاہے۔

اس رپورٹ میں یہ بھی کہاگیاہے کہ مذکورہ دہلی نژاد وکیل گوراؤ گلاٹی نے سبزی منڈی پولیس اسٹیشن میں ائی پی سی کی دفعہ 228کے تحت اس ضمن میں ایک شکایت درج کرائی اور پٹیشن تیس ہزاری عدالت میں ان ستاروں کے خلاف داخل کیاہے اورالزام لگایا کہ یہ ذمہ داری شہری نہیں ہیں۔

ہندوستان میں عدالت نے کسی بھی عوامی پلیٹ فارم پر عصمت ریزی کی متاثرہ کے نام کا انکشاف کرنے پر پابندی عائد کی ہے۔

گلاٹی نے ان فلمی ہستیوں کو قانون کی خلا ف ورزی کا مورد الزام ٹہرایاہے۔

بتایاجارہا ہے کہ اس وکیل نے مذکورہ بالا تمام فلمی ہستیوں کی فوری گرفتاری کی مانگ کی ہے‘ الزام لگایاہے کہ متاثرہ کی رازداری کو برقرار رکھنے میں انہوں نے سماجی ذمہ داری نہیں نبھائی ہے