سمیر وانکھیڈے کوایس آر کے کا مبینہ مسیج”میں آپ سے التجا کرتاہوں‘ اریان جیل کا مستحق نہیں ہے“۔

,

   

مبینہ چیاٹس میں مذکورہ سوپر اسٹار نے اہلکار سے ”منت سماجت کی کہ وہ اسٹار کے بیٹے کے ساتھ پرسکون رہیں او رالزام لگایاتھا کہ یہ مفاد پرست لوگوں کی بڑی سازش ہے“۔


شاہ رخ خان اور سابق ممبئی زونل ڈائرکٹر برائے این سی بی سمیروانکھیڈے کے درمیان میں بات چیت کی ایک مبینہ سیریز اس وقت سرخیوں میں ائی تھی جب بالی ووڈ سوپر اسٹار کے بیٹے آریان خان کو 2021میں کروز منشیات معاملے میں تحویل میں لے لیاگیاتھا۔ ان دونوں کے درمیان مبینہ بات چیت مسیج پلیٹ فارم واٹس ایپ جو ہے وہوانکھیڈے کی ایک سی بی ائی کی ایف ائی آر کو مسترد کرنے کی درخواست کاحصہ ہے۔

آریان خان کے کیس کے ضمن میں 25کروڑ کی رشوت طلب کرنے کے معاملے میں سی بی ائی نے وانکھیڈے پر مقدمہ درج کیاہے۔ جمعہ کے روزممبئی ہائی کورٹ نے وانکھیڈے کو سی بی ائی کی جانب سے گرفتار نہ کرنے کے ضمن میں پروٹوکشن فراہم کیاہے۔

مبینہ چیاٹس میں مذکورہ سوپر اسٹار نے اہلکار سے ”منت سماجت کی کہ وہ اسٹار کے بیٹے کے ساتھ پرسکون رہیں او رالزام لگایاتھا کہ یہ مفاد پرست لوگوں کی بڑی سازش ہے“۔

فری پریس جنرل کی ایک رپورٹ میں بات چیت کے اسکرین شارٹس شیئر کئے گئے ہیں جس میں ایس آر کے افیسر کومتعدد پیغامات بھیجے ہیں‘ جس پر ابتداء میں کوئی جواب نہیں دیاگیاہے۔

مبینہ چیاٹس میں مذکورہ سوپر اسٹار نے اہلکار سے ”منت سماجت کی کہ وہ اسٹار کے بیٹے کے ساتھ پرسکون رہیں او رالزام لگایاتھا کہ یہ مفاد پرست لوگوں کی بڑی سازش ہے“۔

ایس آر کے مبینہ طور پر یہ بھی کہاکہ آرین نے اپنا سبق سیکھالیاہے اور افسر سے درخواست کی کہ اس کی ٹیم کی جو بھی شرائط ہوں گے اس کے ساتھ مختصر جواب لکھیں ”میں آپ سے وعدہ کرتاہوں کہ آپ کو اس سے جو بھی تعاون درکار ہوگاوہ اس کی بہترین صلاحیتوں کے مطابق کیاجائے گا“

جس پر وانکھیڈے نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ ”ڈئیرشاہ رخ میں ایک باپ کی حیثیت سے آپ سے ہمدردی رکھتاہوں۔ حالات ٹھیک ہوجائیں گے“۔ جہاں شا ہ رخ خان نے اہلکار سے آرین کے تئیں نرم رویہ اختیار کرنے کی التجا ء کی‘ وانکھیڈے نے کہاکہ وہ اصلاحی انداز میں بچوں کی طرف دیکھنے کی کوشش کررہے ہیں اور بہترین زندگی گذارنے کا موقع فراہم کررہے ہیں۔

تاہم وانکھیڈے نے الزام لگایاکہ ”اس کی کوشش کو کچھ گندے لوگوں کی طرف سے بدنام کیا جارہا ہے جن کے مفادات ہیں“۔ ایس آر کے نے جواب دیا کہ ”مگر میرا بیٹا اس سب کا حصہ نہیں ہے“۔

او رمزیدکہاکہ ”میں اس راستے پر نہیں ہوں اور انہیں بغیر جانے اور ان سے بات کئے میں منت سماجت کرتاہوں کہ وہ میرے بچے کو اپنی سیاست کاشکار نہ بنائیں“۔

ایجنسی کی اسپیشل تحقیقاتی ٹیم(ایس ائی ٹی)کی جانب سے معاملے میں دوبارہ جانچ کے بعد آریان خان کو غلط طریقے سے اس کیس میں پھنسائے جانے پر مشتمل رپورٹ داخل کرنے پر ایک ماہ کی جیل کاٹنے کے بعدآریان خان کو پچھلے سال منشیات کے اس معاملے میں کلین شٹ دیدی ہے۔

ایس ائی ٹی نے گذشتہ سال وانکھیڈے اور ان کی ٹیم کے خلاف سنٹرل ایڈمنسٹرٹیو ٹربیونل (سی اے ٹی) کو پیش کی گئی اپنی رپورٹ میں بنیاد ی طور پر سنٹرل سیول سرویس (سی سی ایس) کے قواعد کے کروز پرمنشیات دھاوے میں بے قاعدگیاں اور بے ضابطگیوں کا الزام لگایاہے