سکم کے وزیر نے تلنگانہ کے فلاحی اسکیمات کی ستائش کی بالخصوص ڈیری فارمرس کی ترقی لاجواب

   

ٹی سرینواس یادو سے ملاقات کے بعد لوک ناتھ شرما کا تاثر
حیدرآباد ۔ 19 فبروری (سیاست نیوز) سکم کے وزیرانیمل ہسبینڈری لوک ناتھ شرما نے تلنگانہ کے فلاحی اسکیمات کی ستائش کی ہے۔ آج سکم کے وزیر نے تلنگانہ وزیر انیمل ہسبینڈری ٹی سرینواس یادو سے ان کے آفس پہنچ کر خیرسگالی ملاقات کی۔ ریاست میں وزارت انیمل ہسبینڈری کی کارکردگی اور فلاحی اسکیمات کی تفصیلات سے ٹی سرینواس یادو نے سکم کے وزیر کو واقف کرایا۔ بعدازاں سکم کے وزیر لوک ناتھ شرما نے تلنگانہ حکومت کی جانب سے ڈیری کسانوں کے فلاح و بہبود کیلئے کئے جانے والے اقدامات کی ستائش کی اور ان کی حوصلہ افزائی کیلئے کئے جانے والے کاموں کو ناقابل فراموش قرار دیا۔ سکم میں بھی تلنگانہ کے طرز پر اسکیمات پر عمل آوری کرنے کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کیلئے انہوں نے حکومت تلنگانہ سے تعاون طلب کیا۔ لوک ناتھ شرما نے کہا کہ انہیں دورے تلنگانہ سے کئی معلومات حاصل ہوئی ہیں۔ تلنگانہ حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات سے ریاست معاشی طور پر مستحکم ہورہا ہے۔ بالخصوص ڈیری فارمس کی ترقی اور بہبود کیلئے کئے جانے والے پروگرامس قابل ستائش ہے۔ مویشیوں میں مصنوعی حمل کا عمل بھی تعریف کے قابل ہے۔ یہ ڈیری کسانوں کیلئے بہت زیادہ مددگار ثابت ہوگا۔ن