سیاہ فام کی زندگیوں کا معاملہ‘ کب ہندوستان اپنی اقلیتوں کے ساتھ انصاف کرے گا۔ ویڈیو

,

   

”میں سانس نہیں لے پارہاہوں“ جارج فلاؤڈ کی سفید فام پولیس افیسر سے گوہار
ایک ایسے وقت میں جب ساری دنیاکرونا وائرس کی وجہہ سے پیدا ہونے والے بحران کے سبب پریشان ہے۔

امریکہ میں ایک ایسے واقعہ پیش آیا جو ساری دنیا میں امریکی پولیس کے خلاف احتجاج کی وجہہ بن رہا ہے۔

دراصل چند دن قبل امریکی کی منیا پولیس کے ایک سفید فام پولیس افیسر کے ہاتھوں جارج فلاؤڈ نامی ایک سیام فام شخص کی ہلاکت کا واقعہ پیش آتا ہے۔

اپنی موت سے قبل ”میں سانس نہیں لے پارہاہوں“ کی گوہار جارج فلاؤڈ نے سفید فام پولیس افیسر سے لگائی تھی۔جارج کا یہی جملہ اب امریکہ میں احتجاج کا عنوان بن گیاہے۔

اگر تقابل کیاجائے تو امریکہ میں سیاہ فام جو اقلیت کہلائے جاتے ہیں اور ہندوستان میں اقلیتی طبقات کے ساتھ پولیس بربریت‘ظلم وستم کی کہانی میں بڑی یکسانیت پائی جاتی ہے۔

جس پر دی وائیر کی عارفہ خانم نے ایک تفصیلی رپورٹ تیار کی ہے جو ویڈیو کی شکل میں مندرجہ ذیل پیش کی جارہی ہے۔

مگر یہاں پر ایک سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ آخر کب تک امریکہ اور ہندوستان میں اقلیتوں کے ساتھ اس طرح کی بربریت کی جائے اور انہیں انصاف کب ملے گا؟۔

ویڈیو ضرور دیکھیں

YouTube video