سیریا پر اسرائیل کے فضائی حملے میں اٹھ کی موت

,

   

اسرائیل کا سیریا پر فضائی حملہ ایسا لگ رہا ہے کہ اس علاقے میں ایران کو ملٹری اجارہ داری کو روکنے کی کوشش ہے۔
بیروت۔ایک نگران کار گروپ نے چہارشنبہ کے روز بتایاکہ جنوبی او رمرکزی سیریا میں اسرائیل کے فضائی حملے کے بعد سیریائی حکومت اور ساتھی جنگجو دستوں کے کم از کم اڈھ لوگ مارے گئے ہیں۔

ڈی پی اے کی خبر کے مطابق انسانی حقوق کے لئے برطانیہ نژاد سیریائی مبصر کمیٹی نے کہاکہ مرنے والوں میں ”نیشنل ڈیفنس“ دستے کے ممبرس بھی شامل ہیں۔ اس میں مزید کہاگیاکہ اسرائیل کے فضائی حملہ نصف شب(2100جی ایم ٹی)انجام دئے گئے ہیں۔

اس گروپ نے کہاکہ اسی علاقے میں لبنانی شیعہ تحریک حزب اللہ سے منسوب ایک اسلحہ کے ڈپوکو بھی نشانہ بنایاگیاہے۔مزید کہاکہ ملٹر ی ائیر پورٹ ڈابا کے قریب دھماکے پیش ائے ہیں۔

سریا کی سرکاری نیوز ایجنسی نے پہلے خبر دی کہ اسرائیل کے جنگی جہازوں نے منگل کی رات دیر گئے سریا کو نشانہ بنایاہے۔

بغیر کسی تفصیلات کے اس ایجنسی نے فوجی ذرائع کے حوالے سے کہاکہ راکٹس نے ملک کے سنٹرل اور جنوبی علاقوں کو نشانہ بنایاہے۔لبنانی سیکورٹی ذرائع کے بموجب اسرائیل کے ہوائی جہازوں نے جنوبی دمشق کو نشانہ بنانے کے لئے استعمال کیاہے۔

مذکورہ مبصر کمیٹی نے بھی تصدیق کی ہے کہ دمشق انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے مضافات او رساتھ ہی ساتھ دمیر علاقے کے ائیر فورس بٹالین کے قریب میں زوردھماکہ سنائی دیاگیاہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ دھماکے کی آوازیں ہمااو رلاتکیا کی طرف سے بھی سنائی دی گئی ہیں۔ ا ب اسرائیل کی جانب سے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیاگیاہے۔

اسرائیل کا سیریا پر فضائی حملہ ایسا لگ رہا ہے کہ اس علاقے میں سریائی صدر بشر الاسد کے مرکزی ساتھی ایران کو ملٹری اجارہ داری کو روکنے کی کوشش ہے۔