سیلاب کی سکم میں تباہی‘8ہلاک 69لاپتہ۔ مودی کی چیف منسٹر سے فون پر بات

,

   

ایک اوراہلکار نے کہاکہ 22فوجی جوانوں کے علاوہ 47شہری بھی لاپتہ ہیں‘ وہیں 166لوگوں کو اب تک بچایاگیا ہے جس میں ایک فوجی جوان بھی شامل ہے
گنگتوک۔کم ازکم اٹھ لوگوں کی موت ہوگئی ہے اور 69دیگر بشمول 22فوجی جوان چہارشنبہ کے روز بادل کے پھٹنے کے بعد سے لاپتہ ہیں اور یہ جانکاری اہلکارو ں نے دی ہے۔

انہوں نے کہاکہ شمالی بنگال میں بہہ جانے کی وجہہ سے تین کی موت ہوئی ہے۔ عہدیداروں نے کہاکہ سکم میں سیلاب کی شروعات1:30سے ہوئی جو چونگ تھانگ ڈیم سے پانی کے اخراج کے بعد مزید شدت اختیار کرچکاتھا۔

گنگتوت کے سب ڈویثرنل مجسٹریٹ(ایس ڈی ایم) مہیندر چھتری نے کہاکہ ”پانچ نعشیں گولی تار اور سنگتام علاقے سے برآمد ہوئی ہیں“۔

ایک اوراہلکار نے کہاکہ 22فوجی جوانوں کے علاوہ 47شہری بھی لاپتہ ہیں‘ وہیں 166لوگوں کو اب تک بچایاگیا ہے جس میں ایک فوجی جوان بھی شامل ہے۔ڈیفنس کے ترجمان لفٹنٹ کرنل مہیندر راؤت نے کہاکہ ”بچائے گئے سپاہی کی صحت اب بہتر ہے“۔

حکام نے بتایاکہ لاشوں بشمول ایک بچے کی نعش کو ریسکیواہلکاروں نے سنگتم میں گولیتار کے مقام پر تیستا ندی کے سیلابی میدانوں میں تیرتے ہوئے دیکھا۔

چیارشنبہ کے روز وزیراعظم نریندر مودی نے چیف منسٹر پریم سنگھ تمانگ سے ریاست کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے بات کی اور انہیں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایاہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اس سے متعلق ٹوئٹ بھی کیاہے۔

وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے بھی لاپتہ فوجی جوانوں کی بہتری کے لئے دعا کی۔ حکومت سکم نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے قدرتی آفات کو ایک تباہی قراردیا ہے۔