سی آر پی ایف بھرتی2023: 1458جائیدادوں کے لئے درخواستیں درکار

,

   

سنٹرل ریزو پولیس فورسس(سی آر پی ایف) نے بھرتی کے لئے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے مرد اور خاتون درخواست گذاروں کو 1458جائیدادوں کے لئے مدعو کیاہے۔

بھرتی کے اعلامیہ کے مطابق جو سی آر پی ایف کی جانب سے جاری کیاگیا ہے 1458میں سے 143جائیدادیں اسٹنٹ سب انسپکٹران (اسٹینو) پوسٹس اور 1315

ہیڈ کانسٹبل (منسٹریل) پر مشتمل جائیدادیں ہیں


سی آر پی ایف بھرتی کے لئے اہلیت کا معیار


ایسے امیدوار جنھوں نے مرکزی یاریاستی حکومت کے ذریعہ تسلیم شدہ بورڈ یایونیورسٹی سے انٹرمیڈیٹ یا اس کے مساوی تعلیم مکمل کی ہے وہ امیدوار درخواست دے سکتے ہیں۔ تعلیمی قابلیت کے علاوہ مذکورہ امیدواروں کی عمر25جنوری2023پر 18سے 25سال ہونی چاہئے۔

تاہم ایس سی‘ ایس ٹی اوبی سی سے تعلق رکھنے والے امیدواروں اورسابق فوجیوں کے زمرے میں عمر کی حد میں رعایت دی جائے گی۔


امتحانات کی اسکیم
سی آر پی ایف بھرتی کے لئے امتحانات درجہ ذیل ٹسٹ پر مشتمل ہو ں گے


کمپیوٹر نژاد ٹسٹ


اسکیل ٹسٹ


فزیکل اسٹانڈرڈ ٹسٹ


دستاویزات کی جانچ اور تفصیلی میڈیکل جانچ (ڈی ایم ای)
اہل امیدوار سی آر پی ایف کی سرکاری ویب سائیڈ پر 4جنوری سے 25جنوری2023اپنی درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ مرد امیدواروں کو جنرل سے ای ڈبلیوایس اور او بی سی کو امتحانات کے لئے 100روپئے فیس ادا کرنا ہوگا۔

تاہم ایس سی‘ ایس ٹی‘ سابق فوجیوں اور خاتون امیدواروں کے لئے کوئی فیس درکار نہیں ہے۔فیس کی ادائیگی ان لائن بذریعہ بھیم یو پی ائی‘ نٹ بینکنگ‘ ویزا‘ ماسٹر‘ مائیسٹرو‘ روپئے یا ڈیبیڈ کارڈ کے ذریعہ کی جاسکتی ہے۔