سی او وی ائی ڈی19مثبت پائے جانے کے بعد گوہاٹی کی لڑکی کی موت

,

   

سرما نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ”ہمیں اس بات کا افسوس ہے کہ جب تک وہ زندہ تھی ہمیں اس بات کا اندازہ نہیں ہوا تھا کہ وہ سی او وی ائی ڈی19کی مریض ہے اور اس کو وہ علاج نہیں ملا ہے جس کی اسکو ضرورت تھی“

گوہاٹی۔گوہاٹی ایک 16سالہ لڑکی کو موت کے بعد سی او وی ائی ڈی 19کی جانچ میں مثبت پایاگیاہے۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ لڑکی کی موت دس دن قبل پہلی مرتبہ پیر میں درد اور بخار کی شکایت کے بعد ہوئی ہے۔

وزیر صحت ہیمنت بسوا نے شرما نے کہاکہ ”دپیکا ناتھ نے پیر میں کچھ درد کی شکایت کی تھی۔ او ر وہ 27اپریل کے روز ہلکے بخار کے بعد شہر کے ای ایس ائی اسپتال کے او پی ڈی گئی تھیں۔

بعدمیں وہ اپنی نانی کے گھر میں مقیم ہوئی جو ڈاکٹر بی بروح کینسر انسٹیٹیوٹ(بی بی سی ائی) کی اسٹاف کالونی میں تھا۔ شام میں اس نے قئے کی اور اس کی موت ہوگئی تھی“۔

مذکورہ منسٹر نے کہاکہ موت کی خبر کے بعد مذکورہ جی ایم سی ایچ انتظامیہ نے تجویز پیش کی کہ مذکورہ بی بی سی ائی مذکورہ نعش کی سی او وی ائی ڈی 19پروٹوکال پر عمل کرتے ہوئے تدفین کریں اور نمونے لیں۔

انہوں نے کہاکہ جمعرات کی رات میں انکشاف ہوا ہے کہ سی او وی ائی ڈی19کی جانچ میں اس کو مثبت پایاگیاہے

۔سرما نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ”ہمیں اس بات کا افسوس ہے کہ جب تک وہ زندہ تھی ہمیں اس بات کا اندازہ نہیں ہوا تھا کہ وہ سی او وی ائی ڈی19کی مریض ہے اور اس کو وہ علاج نہیں ملا ہے جس کی اسکو ضرورت تھی۔

انہوں نے کہاکہ متوفی سے رابطے میں آنے والے تمام لوگوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے اور بی بی سی ائی اسٹاف کوارٹر کو کنٹیمنٹ زون قراردیا گیاہے۔