سی اے اے سے صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ ایس سی / ایس ٹی /او بی سی طبقہ بھی متاثر ہوگا: بی جے پی لیڈر

,

   

بھوپال: شہریت ترمیمی قانون کیخلاف اب خود بی جے پی میں سے بھی آواز اٹھنے لگی ہے۔ بی جے پی وزراء بھی اس قانون کو غلط قرار دے رہے ہیں اور بتا رہے ہیں کہ اس قانون سے صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ دوسرے لوگ بھی متاثر ہوں گے۔ مدھیہ پردیش کے بی جے پی لیڈر اجیت پریم چندر بوراسی نے اپنے فیس بک پیج پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے اس قانون کی مخالفت میں کھڑے ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف مسلمان بلکہ ایس سی، ایس ٹی او ربی سی طبقہ بھی اس قانون سے متاثر ہوگا۔

بی جے پی وزراء شروع سے ہی اس قانون کی حمایت کرتے آئے ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے دعوی کیا کہ ان کی حکومت اس قانون کو واپس نہیں لے گی۔ ان کا دعوی ہے کہ اس قانون سے کسی ہندوستانی مسلمان کو ئی نقصان نہیں پہنچے گا لیکن پریم چندر بی جے پی کے پہلے لیڈر ہیں جنہوں نے کھل کر اس قانون کی مخالفت میں آگے آئے ہیں۔