سی ڈی سی ہیلی کاپٹر حادثہ پر قابل اعتراض پوسٹ کرنے والے دو لوگ تحویل میں

,

   

گرفتار ہوئے افراد کی شناخت منیش کمار مینا اور جیون لال کے طو رپر ہوئی ہے
جئے پور۔ہندوستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راؤت اور دگیر کی ائی اے ایف ہیلی کاپٹر حادثہ میں 8ڈسمبر کے روز تاملناڈو میں ہوئی موت کے حوالے سے سوشیل میڈیا پر قابل اعتراض ریمارکس کرنیوالے دو لوگوں کو راجستھان پولیس نے ہفتہ کے روز گرفتار کرلیاہے۔

گرفتار ہوئے افراد کی شناخت منیش کمار مینا اور جیون لال کے طو رپر ہوئی ہے۔ایس پی پرتاب گڑھ امریتا دوہان نے کہاکہ مینا نے فیس بک پر8ڈسمبر کے روز تاملناڈو میں کوونور کے قریب ہیلی کاپٹر میں ہلاک ہونے والے افراد کے متعلق قابل اعتراض ریمارکس کئے تھے۔

جیون لال نے اس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے عام لوگوں میں اس کونشر کیاتھا۔جیسی معاملے جانکاری میں آیا اے ایس پی چیران جی لال مینا کی زیرقیادت ایک ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔

ایک پولیس افیسر نے کہاکہ مذکورہ پولیس نے دونوں افراد کو سائبر سل کے خصوصی تعاون کے ساتھ گرفتار کیاہے جس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

درایں اثناء پرتاب گڑھ ایس پی دوہان نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ عام لوگوں میں عدم روداری پیدا کرنے والے کوئی بھی ریمارس یاپوسٹ سوشیل میڈیا پر نہ ڈالیں۔

اس طرح کے پوسٹ پر ایسے افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔