ششانت سنگھ راجپوت کی موت کامعاملہ۔ نئے حیران کن الزامات سامنے ائے

,

   

ممبئی۔ ششانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں تحقیقات کے دوران ایک اور چوکنا دینے والی تفصیلی سامنے ائی ہے۔

چہارشنبہ کے روز راجپوت کے فلیٹ میں رہنے والے سدھارتھ پتھانی‘ گھریلو کام کرنے والے دیپش ساونت اور منیجر سامیول میرانڈا نے الزام لگایاہے

کہ پراسرار گروپ نے اداکارکی سابق منیجر دیشا سالیان کی موت کے بعداٹھ ہارڈ ڈسک کی صفائی کی ہے۔

سانتا کروڑ کے کالینا میں واقع ڈی آر ڈی او میں گیسٹ ہاوز میں تینوں سے سی بی ائی نے پوچھ تاچھ کی ہے

سی بی ائی کی ٹیم کا اسپتال دورہ
درایں اثناء سنٹرل ایجنسی کی ایک او رٹیم اس اسپتال کے دورے پر پہنچی جہاں پر متوفی اداکار کا پوسٹ مارٹم کیاگیاتھا۔

قبل ازیں پتھانی‘ ساونت اور باروچی نیرج سنگھ کو راجپوت کے فلیٹ پر لیاجایاگیاتھا تاکہ اداکار کی خودکشی کے دن جو واقعات رونما ہوئے تھے اس کی اعادہ کیاجاسکے۔

یہاں پر یہ بات قابل ذکر ہے کہ پتھانی‘ ساونت او رنیراج اس وقت گھر میں موجود تھے جب اداکارنے انتہائی اقدام اٹھایاتھا۔

این سی بی نے ریہا کے خلاف مقدمہ درج کیاہے
مذکورہ نارکوٹ کنٹرول بیورو (این سی بی) نے چہارشنبہ کے روز این ڈی پی ایس کے تحت ریہا چکربرتی اور دیگر دو کے خلاف مقدمہ درج کیاہے جو ای ڈی کی درخواست کی بنیاد پر ہے جو موت میں منشیات کے زوایہ کی جانچ بھی کررہی ہے۔

ای ڈی کی جانب سے این سی بی کو لکھا جانے کے بعد قتل کے معاملے میں منشیات کے زوایہ کی جانچ کا یہ اقدام اٹھایاگیاہے

اداکار کے والد کی جانب سے لگائے گئے الزامات
کے کے سنگھ ادکار کے والد نے جمعرات کی صبح کہاکہ ریہا نے ان کے بیٹے کو زہر دیاہے

۔سنگھ نے کہاکہ”ریہا نے کافی وقت سے میرے بیٹے ششانت کو زہردیاہے۔

ریہا نے اس کا قتل کیاہے۔ ریہا اور اس کے ساتھیوں کو فوری گرفتار کرکے انہیں سزا دینا چاہئے“۔