شوہر کی ہراسانی سے دلبرداشتہ بیوی کی خودکشی

   

حیدرآباد : /29 اکٹوبر (سیاست نیوز) شوہر کی مبینہ ہراسانی سے تنگ آکر ایک خاتون نے زہر پی کر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 34 سالہ ٹی سپنا ساکن بوئن پلی اپنے شوہر راملو کے ساتھ مقیم تھی ۔ آئے دن شوہر کی جانب سے مزید جہیز کیلئے ہراساں کیا جارہا تھا جس کے نتیجہ میں اس نے /16 اکٹوبر کو نامعلوم زہر پی لیا تھا ۔ سپنا کو دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا اور وہ /29 اکٹوبر کو دوران علاج فوت ہوگیا ۔