شہباز شریف کے خلاف مسجد نبویؐ میں نعرے بازی کرنے والے پاکستانیوں کی گرفتاری

,

   

ریاض۔ پاکستان کے وزیراعظم شبہاز شریف اور ان کے وفد کے خلاف بڑے پیمانے پر نعرے لگانے کے پیش نظر سعودی عربیہ کے انتظامیہ نے جمعہ کے روز بعض پاکستانیوں کومدینہ منور ہ میں مسجد نبوی ؐ کی حرمت کی خلاف ورزی کے معاملے میں گرفتار کرلیاہے۔

پاکستان میں ایک سعودی سفارت خانہ کے ایک ترجمان نے ان گرفتاریوں کی تصدیق کی ہے او راے آر وائی نیوز کی خبر کے مطابق کہاکہ اس مقام کی حرمت کی خلاف وزری کا جرم عائد کیاگیاہے۔

ایک ایسے وقت میں یہ پیش آیا ہے جب شبہاز شریف کی زیر قیادت وفدجو سعودی عربیہ میں تین رو ز دورے پر ہیں مسجد نبویؐ مدینہ میں جیسے ہی وہ داخل ہوئے ان کا ”والہانہ استقبال“ کیاگیا ہے۔

جیسے ہی مسجد نبوی کے راستے پر یہ وفد آیا تو ایک ویڈیو انہیں ’چور چور‘ کرتا ہوا دیکھائی دیا جس کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائیرل ہوا ہے۔ واقعہ کے بعد بتایاجارہا ہے کہ پولیس نے حرمت مسجد نبوی کی پامالی کے تحت انہیں گرفتار کرلیاہے۔

YouTube video

ایک ویڈیو میں انفارمیشن منسٹر مریم ارونگ زیب اور قومی اسمبلی کے ممبرس شاہ زین بگاتی دیگر کے ساتھ دیکھے جاسکتے ہیں۔

پاکستانی نیوز پیپر کے بموجب ارونگ زیب نے بالراست اس احتجاج کے لئے بیدخل ہونے والے وزیراعظم عمران خان کو ذمہ دار ٹہرایاہے۔ اورنگ زیب نے کہاکہ ”میں اس فرد کا اس مقدس سرزمین پر نام لینا نہیں چاہوں گا‘ میں اس سرزمین کا استعمال سیاست کے لئے نہیں کروں گا۔

مگر انہوں نے پاکستانی سماج کو تباہ کردیاہے“۔مملکت کے لئے پاکستانی وزیراعظم کے دورے کے موقع پر درجنوں عہدیداروں او رسیاسی قائدین موجود تھے۔ٹوئٹر صارفین میں سے ایک محمد ابراہیم قاضی نے کہاکہ سعودی عربیہ کے شہریوں نے بیدخل وزیراعظم عمران خان کی مذمت کررہے ہیں۔