شیشہ و تیشہ

   

مزمل گلریزؔ
آج بھی ہے …!!
اچھے دنوں کا انتظار آج بھی ہے
پچاس ہزار کیلئے سبھی بیقرار آج بھی ہے
پہلے جو کھاتے تھے اس میں نہیں کوئی تبدیلی
پیاز ، روٹی اور اچار آج بھی ہے
دولت اتنی کہ کئی نسلیں کھاسکیں
مال و زر سے پھر بھی پیار آج بھی ہے
شروع سے ہی ہے میاں بیوی میں ان بن
ایک دوسرے سے بیزار آج بھی ہے
ملازمت کرنا شوہر کی قسمت میں ہے
بیوی کا تنخواہ پہ اختیار آج بھی ہے
بیوی پر کریں حکومت ، نہیں کسی میں ہمت
پر شوہر شرمندہ و شرمسار آج بھی ہے
کاہلی آج کے نوجوانوں کی گھٹی میں ہے
لاکھوں نوجوان بیکار آج بھی ہے
محبت کے لئے عمر کی نہیں کوئی قید
پچاس سالہ عشق کے بیمار آج بھی ہے
ساس اور بہو کی دشمنی ہے ازل سے گلریزؔ
طعنے ، جھگڑے ، بحث و تکرار آج بھی ہے
…………………………
شرائط کے ساتھ خوبصورت ، اکلوتی لڑکی کیلئے رشتہ…!!
٭ لڑکا ہینڈسم اور اس پرکوئی ذمہ داری نہ ہو…!
٭ لڑکے کو اپنے نام پر ذاتی فلیٹ رکھنا ہوگا
٭ لڑکے کی تنخواہ کے ساتھ اُوپرکی آمدنی (ملائی) بھی دیکھی جائے گی۔
٭ ساس سُسر نہ ہوں تو بھی چلے گا ۔
٭ لڑکی ہر مہینہ 15 دن میکے میں باقی دنوں میں سسرال میں رہے گی ۔
٭ لڑکی صرف بریانی ہی پکاسکتی ہے ۔ روز کے پکوان کیلئے خادمہ کو رکھنا ہوگا۔
٭ شاپنگ کیلئے کریڈیٹ کارڈ فراہم کرنا ہوگا…!!
٭ ہر اتوار کو تفریح اور ہوٹلنگ کرانا ہوگا۔
٭ وداعی تقریب میں لڑکے والوں کیلئے صرف چائے پانی کا انتظام کیا جائے گا ۔
٭ جہیز کے لالچی اور عقدثانی والے حضرات براہ کرم ربط پیدا نہ کریں ۔
سید اعجاز احمد۔ ورنگل
………………………
اُمید …!
دو گدھے آپس میں باتیں کر رہے تھے ۔
پہلا گدھا : میرا مالک مجھے پر بہت ظلم کرتا ہے۔ دوسرا گدھا : تو تو بھاگ کیوں نہیں جاتا ؟
پہلا گدھا : بھاگ تو جاتا لیکن یہاں میرا مستقبل بڑا روشن ہے ۔
دوسرا گدھا : اچھا ! وہ کیسے ؟
پہلا گدھا : وہ ایسے کے مالک کی بیٹی جب شرارت کرتی ہے تو وہ اس سے کہتا ہے کہ تیری شادی اِس گدھے سے نہ کر دی تو دیکھ لینا ، بس اسی اُمید پر رکا ہوں۔
ابن القمرین ۔ مکتھل
………………………
ارادہ بدل جائے …!!
بیوی (شوہر سے ) کہاں جارہے ہو ؟
شوہر (غصہ سے ) : خودکشی کرنے ۔
بیوی : ساتھ میں ایک تھیلی لے جاتے تو اچھا تھا …!!
شوہر : وہ کس لئے …؟
بیوی : اگر آپ کا ارادہ بدل جائے تو اس تھیلی میں ایک کیلوٹماٹر لے آنا …!!
محمدمجتبیٰ علی آشف ۔محبوب نگر
………………………
ستارے…!!
شوہر : بیگم تم جانتی ہو ہمارے ستارے مل گئے ورنہ میری شادی سے پہلے 20 لڑکیوں سے دوستی تھی …!!
بیوی : جی ! صرف ہمارے ستارے ہی نہیں بلکہ ہماری عادات بھی ملتی جلتی ہیں …!
سید شمس الدین مغربی ۔ریڈہلز
………………………
امتحان تک …!!
بیوی (شوہر سے ) : لڑکا پیسے چرانے لگ گیا ہے جہاں بھی چھپاتی ہوں کسی نہ کسی طرح ڈھونڈلیتا ہے؟
شوہر : کمینے کی کتاب میں رکھ دو ۔ امتحان تک نہیں ڈھونڈ پائے گا …!!
………………………
مشترک…!!
ایک دوست (دوسرے سے ) : سورج اور بیوی میں کیا چیز مشترک ہے …!؟
دوسرا : دونوں کو ہی گھورکر نہیں دیکھا جاسکتا ۔
شعیب علی فیصل ۔ محبوب نگر
………………………