صوفی سجاد نشین کونسل کے وفد نے این ایس اے اجیت دوال سے کی ملاقات۔ ویڈیو

,

   

نئی دہلی۔ کل ہند سجاد نشین کونسل (اے ائی ایس ای سی) نے کے ایک 20رکنی وفد نے پیر کے روز قومی سلامتی مشیر (این ایس اے) اجیت دوال سے ملاقات کی اورشدت پسندی کے خلاف تمام طریقوں سے کئے جانے والے مقابلے میں ان کی حمایت کی پیشکش کی ہے۔

اے ائی ایس ایس سی کے جاری کردہ ایک بیان میں کہاگیاہے کہ وفد نے شدت پسند طاقتوں کی جانب سے ملک کی امن او رہم آہنگی کو درپیش خطرات پر تبادلہ خیال کیاگیا اور اس بات کا استدلال کیاگیاکہ درگاہوں نے دنیا بھر بالخصوص ہندوستان میں امن اور ہم آہنگی کے فروغ میں کافی اہم رول ادا کیاہے۔

اے ائی ایس ایس سی چیرمن سید نصیر الدین چشتی نے کہاکہ وہ ملک میں کسی قسم کی شدت پسندی کو برادشت نہیں کریں گے

YouTube video

انہوں نے کہاکہ ”شدت پسندی اور عسکریت پسندی کے خلاف بات کرنے کے لئے صوفی سنجیدہ ہیں۔ سوشیل میڈیا کے ذریعہ ہمارے نوجوانوں کو شدت پسند بنایاجارہا ہے۔

نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ فرضی پیغاموں اور شدت پسند تنظیموں سے چوکنا رہیں“۔انہو ں نے مزیدکہاکہ ”ہم یہاں پر صوفیوں کو درپیش بنیادی مسائل کے متعلق ائے تھے۔

بڑے صبر وتحمل کے ساتھ دوال صاحب نے ہماری با ت سنی اور بھروسہ دلایاکہ ہماری پریشانی کو حکومت تک پہنچائیں گے“۔

انہوں نے حکومت سے درخواست کی کہ وہ سجادنشینوں کی حقوق‘ مفادات او رمرعات کی حفاظت کے اقدامات اٹھائے اور مشورہ دیاکہ کل ہند درگاہ بورڈ کا قیام عمل میں لائے درگاہ امور کے لئے ایک مملکتی وزیر کا تقرر عمل میں لائے۔

اس میں کہاگیاہے کہ دیوان سید زین العابدین علی خان دیوان صاحب درگاہ اجمیر شرف اور کونسل کے چیف پیٹرن نے سجادنشینوں اور صوفی تہذیب کو نظر انداز کرنے کی وجہہ سے شدت پسند طاقتوں کو بڑھاوا ملنے کی بات پر تبادلہ خیال کے دوران زوردیاہے۔

انہوں نے این ایس اے پر زوردیا کہ اے ائی ایس ایس سی کے جذبات کی حکومت کے اعلی سطح سے نمائندگی کی جائے۔

اس میں کیاگیاہے کہ ”مذکورہ این ایس اے نے قومی تعمیر میں مسلمانوں کے رول کی اہمیت کی ستائش اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی‘ محبت اور بھائی چارہ کے فروغ میں درگاہوں کے رول کو بھی سراہا ہے“۔

مذکورہ پریس ریلیز میں یہ بھی کہاگیاہے کہ این ایس اے نے بھروسہ دلایاکہ ہر ہندوستانی شہری کے مفادات کی حفاظت میں مکمل تعاون کیاجائے گا۔