طاقتور زلزلے سے انڈونیشیاء دہل گیا

,

   

زلزلے سے اونچی لہرایں پیدا نہیں ہوئیں
جاکارتا۔موسمی ایجنسی اور ایک عہدیدار نے کہاکہ اے6.0شدت سے زلزلے کا جھٹکا انڈونیشیاء کے مغربی صوبہ یوگیا کرتا میں پیش آیا‘جس کی وجہہ سے گھروں اورعمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

ملک کے موسمیاتی ایجنسی کے نگران کار داویکرویتا کرنا واتی نے کہاکہ نظرثانی سے قبل ایجنسی نے 6.4شدت سے زلزلے جھٹکا جاری کیاہے۔

زلزلے سے اونچی لہرایں پیدا نہیں ہوئیں۔مذکورہ ایجنسی نے مزیدکہاکہ زلزلہ جاکارتا کے وقت 19;57کے وقت آیا جس کا مرکزنارتھ ویسٹ برائے بانتول ضلع سے 86کیلو میٹر تھا اور اس کی گہرائی 25کیلومیٹر سمندر کی گہرائی میں تھا۔

انہوں نے کہاکہ وسطی جاوا او رایسٹ جاوا کے قریبی صوبوں میں جھٹکے بھی محسوس کئے گئے۔

زنہو نیوز ایجنسی نے خبر دی کہ مرکزی جھٹکے کے بعد داؤ یکرویتا نے کہاکہ پانچ سے زائد جھٹکے ہوئے ہیں‘ لوگوں کومشورہ دیاکہ اگر ان کی دیوار میں زلزلے سے شگا ف پڑجائے وہ اپنے گھروں میں داخل ہونے سے گریز کریں۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور میٹگیشن ایجنسی کی سینئر رکن انڈرو نے کہاکہ زلزلے کے جھٹکوں نے یوگیکا رتا صوبے میں مکانات اور ایک اسپتال کو نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے یوگیا کرتا صوبے سے زنہوا کو بتایاکہ بنتول ضلع میں مکانات کی چھتوں کو نقصان پہنچا‘ چھتیں گر گئیں۔

اس کے علاوہ اسپتال دیواروں کے کچھ حصوں کو بھی معمولی نقصان پہنچا۔ ساحل کے ساتھ واقع کچھ مکانات کو بھی معمولی نقصان پہنچا ہے“۔