عازمین حج کیلئے انسپکٹرس روانہ، فون نمبرس کی اجرائی

   

حیدرآباد۔24۔مئی ۔ (سیاست نیوز) حج کمیٹی آف انڈیا اور تلنگانہ حج کمیٹی نے تمام عازمین حج کی رہنمائی اور ان کی سہولت کے لئے ’’حج انسپکٹرس‘‘ روانہ کئے ہیں اور تلنگانہ سے روانہ کئے گئے حج انسپکٹرس کی جملہ تعداد 44 ہے جو کہ سفر حج کے دوران عازمین حج کی رہنمائی اور حج بیت اللہ کے دوران ان کی رہبری کے علاوہ ان کی سہولت کے لئے ہمہ وقت موجود رہیں گے ۔ عازمین حج یا حجاج اکرام اپنے سعودی عرب میں قیام کے دوران کسی بھی طرح کی مدد یا رہنمائی کے لئے اپنے ’حج انسپکٹرس‘ سے راست رابطہ قائم کرتے ہوئے ان سے مدد یا رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں اور اگر کسی ’حج انسپکٹر‘ کی جانب سے مناسب جواب نہیں دیا جاتا ہے یا حجاج اکرام سے بدتمیزی کی جاتی ہے تو ایسی صورت میں ان ’حج انسپکٹرس‘ کے خلاف حجاج اکرام واپسی کے بعد یا وہیں سے حج کمیٹی سے شکایت کرنے کے مجاز ہیں ۔ حج بیت اللہ کے دوران حجاج اکرام کو کسی بھی طرح کی شکایت کی صورت میں ’حج انسپکٹرس‘ کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اسے دور کرنے کے اقدامات کرے۔ تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے حج انسپکٹرس کے ہندستانی واٹس ایپ نمبرات کے علاوہ سعودی عرب میں وہ جو فون نمبرات استعمال کر رہے ہیں ان کی مکمل فہرست عازمین حج کی سہولت کے لئے شائع کی جا رہی ہے۔3