عالمی ائیرلائنس کا2022میں متوقع نقصان 11.6بلین ڈالرس۔ ائی اے ٹی اے

,

   

اسوسیشن نے عالمی مارکٹوں میں برقرار چیالنجوں کی طرف اشارہ کیا‘ جو اب بھی حکومت کی جانب سے عائد تحدیدات کی برقراری کی بری طرح متاثر ہیں۔


نئی دہلی۔ائیر کیریریز اسوسیشن‘ ائی اے ٹی اے کا کہنا ہے کہ فضائی صنعت کو عالمی سطح پر 2022میں 11.6بلین ڈالر کا نقصان متوقع ہے‘سالانہ حساب سے 51.8بلین ڈالر سے جو نیچے ہے۔

ائی اے ٹی اے کے ڈائرکٹر جنرل ویلی واش نے کہاکہ ”ائیر لائنس کے لئے کویڈ19کی شدت بہت زیادہ ہے۔ سال2020-2022معیاد کے اوپر جملہ نقصان اونچائی پر200بلین ڈالر ہوسکتا ہے۔

برقراری کے لئے ائیر لائنس نے ڈرامائی طور پر اپنے اخراجات میں کمی لائی ہے اور اپنے کاروبار کودستیاب مواقعوں کے مطابق ڈھالنے کاکام کیاہے“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”اس کی وجہہ سے 2020میں ہونے والے 137.7بلین کے نقصان میں اس سال 52بلین ڈالر تک کی کمی ائی ہے۔ اور یہ 2022تک مزید 12بلین ڈالر تک مزید کم ہوگا۔ نقصان کے گہرے نقطے نظر سے کم گذر چکے ہیں۔

جبکہ حساس مسائل اب بھی برقرار ہیں‘ بحالی کی راہ دیکھائی دے رہی ہے۔ ہوابازی پھر ایک مرتبہ اپنی لچک کا مظاہرہ کررہی ہے“۔

ائی اے ٹی اے کے بموجب گھریلو سفر کی مانگ 2022تک بحران سے قبل کے قریب کی سطح تک پہنچ جائے گا۔

تاہم مذکورہ اسوسیشن نے عالمی مارکٹوں میں درپیش مسائل کی طرف اشارہ کیاہے‘جو حکومت کی جانب سے عائد تحدیدات کی برقراری کی وجہہ سے اب بھی بری طرح متاثر ہیں۔