عتیق احمد کے دفتر سے انسانی خون کے دھبے ملے۔ فارنسک رپورٹ

,

   

پیر کے روز خون آلودہ چاقو چاکیا میں دفتر کے اندر سے برآمد ہوا ہے۔
پریاگ راج۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک چونکے دینے والی پیش رفت میں فارنسک جانچ کی رپورٹ میں تصدیق ہوئی ہے کہ اترپردیش کے ضلع پریاگ راج میں جزوی طور پر منہدم عتیق احمد کے دفتر سے جو انسانی خون کے دھبے ملے ہیں وہ انسان کے ہیں۔چہارشنبہ کی رات دیر گئے مذکورہ رپورٹ خصوصی تحقیقات ٹیم کے سپرد کردی گئی ہے۔

پیر کے روز خون آلودہ چاقو چاکیا میں دفتر کے اندر سے برآمد ہوا تھا‘ جس کے بعد فارنسک محکمہ کو جانچ کے لئے نمونے بھیجئے گئے تھے۔پولیس ذرالع کاکہنا ہے کہ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ منہدم اور ویران عمارت بعض مقامی منشیات کے عادی لوگوں کا اڈہ ہے۔

پولیس نے بعض منشیات کے عادی لوگوں کوتفتیش کے لئے حراست میں لیاہے او ران میں سے بعض زخمی ہیں۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی جب چند دن قبل عتیق احمد اوراس کے بھائی اشرف کو پولیس ٹیم جب پریاگ راج طبی جانچ کے لئے لائی تھی اس وقت تین لوگوں نے گولی مارکر انہیں ہلاک کردیا۔یہ دونوں بھائی پولیس کی حراست میں تھے اور قتل کا سارا واقعہ کمیروں میں راست قید ہوا ہے۔