عشرت جہاں انکاونٹر کیس میں ملزم رہے سابق ڈی جی پی سمیت کئی پولیس اہلکاروں کو گجرات وزیر اعلیٰ نے اعزاز سے نوازا

,

   

گجرات کے وزیر اعلیٰ وجے روپانی نے عشرت جہاں انکاونٹر کیس میں ملزم رہے سابق ڈی جی پی، پی پی پانڈے کو جمعرات کو اعزاز سے نوازا۔ انہیں پولیس فورس میں بہتر خدمات کےلیے اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ پانڈے سمیت کل 168 لوگوں کو اعزاز سے نوازا۔ 

پانڈے 2004ء میں ہوۓ عشرت جہاں انکاونٹر میں ملزم تھے، اور بعد میں انہیں بری کردیا گیا تھا، وہیں وزیر اعلیٰ نے ایک اور ای پی ایس افیسر موہن جھا جو کہ سپریم کورٹ کی طرف سے قائم یس ائی ٹی کے رکن تھے، انہیں بھی نوازا، یہ پروگرام احمد اباد میں منعقد کیا گیا۔ 

جن افسران کو اعزاز سے نوازا گیا ہے ان کے ناموں کا اعلان 2014ء سے 2019ء تک یوم یوم ازادی اور یوم جمھوریہ کے درمیان کیا گیا تھا۔ لیکن گجرات کے وزیر اعلیٰ نے سب کو ایک ساتھ اعزاز سے نوازا۔ 

پانڈے ان 18 افسران میں شامل ہیں جنہیں پرسڈنٹ پولیس میڈل دیا گیا، دیگر 150 کو بھی پولیس میڈل سے نوازا گیا۔ 

قابل ذکر ہے کہ 2004 میں احمد آباد سٹی ڈکشن اف کرائم برانچ نے عشرت جہاں اور انکے دو ساتھیوں کا انکاونٹر کردیا تھا، کرائم برانچ کی قیادت ڈپٹی کمشنر ڈی جی ونجارا کر رہے تھے، پانڈے اسوقت کرائم کے جوئنٹ کمشنر کے عہدے پر تھے۔