عصمت ریزی کے ریمارکس پر سابق شوہر عمران خان پر جمیمہ گولڈ اسمتھ کی شدید تنقید

,

   

اسلام آباد۔ملک میں بڑھتے عصمت ریزی او رجنسی معاملات پر پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا حالیہ بیان نہ صرف ملک بلکہ دنیا بھر میں تنقیدوں کی وجہہ بن رہا ہے۔

اس پر تنقید میں اضافہ کے لئے ان کی سابق بیوی جمیمہ گولڈ اسمتھ نے بھی ان کے عصمت ریزی پر کئے گئے تبصرے کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بنایاہے۔

خان کے تبصرے کے جواب میں جمیمہ نے مانو الفاظوں کی بار ش اپنے شوہر پر اس لئے کی کہ ان کے شوہر کا بیان ہے کہ لباس اور فحاشی کی وجہہ سے عصمت کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔

اپنی بات کو دہراتے ہوئے جمیمہ نے پاکستان کے وزیراعظم کو مقدس قرآن سے اسکول تک کے لئے قرآن کی ایک آیت کا حوالہ دیا”کہہ دو ایمان والے مردوں سے اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں“۔

جمیمہ نے اپنے سابق شوہر کے خیالات پرتشویش ظاہر کی او راس کو ”تبدیلی“ قراردیا‘ او رامید ظاہر کی کہ یہ ایک غلط فہمی ہے۔انہوں نے کہاکہ ”مجھے امید ہے کہ یہ غلط فہمی /غلط ترجمہ ہے۔

میں جو عمران کو جانتی ہوں وہ کہتے تھے‘ مردکی آنکھوں پر پردہ ڈالیں عورت پر نہیں“

YouTube video

عمران خان کو سوشیل میڈیا پر شدید ناراضگی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے
عمران خان کے بیان پر اس وقت سوشیل میڈیا پر قومی اور عالمی سطح پر تنقیدیں کی جارہی ہیں جب انہوں نے عصمت ریزی کے بشمول جنسی تشدد کے بڑھتے واقعات کے پس پردہ عورتوں کے لباس فحاشی کو جوڑا ہے۔

جنسی تشدد بالخصوص بچوں کے ساتھ بڑھتے واقعات کی روک تھام پر حکومت کے اقدامات کے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں عمران نے کہاکہ ”پردہ کا سارانظریہ اسلام میں فتنہ کی روک تھام ہے۔

معاشرے میں ایسے بہت سارے لوگ ہیں جو وقت مدافعت کی جانچ نہیں کرسکتے اور جو کسی نے کسی طریقے سے خود بخود ظاہر ہوجاتی ہے“۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ٹک ٹاک پر امتناع کی وجوہات بھی یہی بتائی ہے۔

انہوں نے پچھلے سال کہاتھا کہ ہندوستان کی درالحکومت نئی دہلی عصمت ریزی کی درالحکومت بن گیاہے او راس کی وجہہ بالی ووڈ کی فلمیں ہیں۔ صحافیوں نے بھی خان نے ان ریمارکس کو تنقید کانشانہ بنایاہے۔