عمرہ اور حج کا ویزا اب منٹوں میں حاصل کرنا ممکن

   

ریاض ۔ 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حج اور عمرہ کی غرض سے سعودی عرب جانے والے زائرین کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ مملکت کی وزارت حج اور عمرہ حجاج اور متعمرین کیلئے الیکٹرانک ویزہ کے اجراء کے ایک منصوبے پر عمل کر نے والی ہے جس کے نافذ العمل ہونے پر زائرین چند منٹوں میں ویزہ حاصل کر سکیں گے۔حج اور عمرہ کے الیکٹرانک پلیٹ فارم کے عمومی نگران عبدالرحمان شمس نے انکشاف کیا ہے مجوزہ ویب پورٹل کے ذریعے غیر سعودی حجاج اور متعمرین مختلف سروسز پیکج منتخب کر کے آن لائن ویزے کی درخواست دے سکیں گے۔ فی الوقت مملکت سے باہر عمرہ اور حج کی خاطر سعودی عرب آنے والے حجاج اور معتمرین اپنے اپنے ملکوں میں حج اور عمرہ کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے ذریعے سے ویزہ اور اپنی پسند کے پیکج منتخب کرتے ہیں۔