غیر قانونی کانکنی کے معاملے میں چیف منسٹر جھارکھنڈ ہیمنت سورین کے نام ای ڈی نے بھیجے سمن

,

   

مذکورہ ای ڈی نے جھارکھنڈ پولیس کمشنر کو بھی مکتوب تحریر کیا کرکے ای ڈی نے کہاکہ ان سے پوچھ تاچھ کے پیش نظر مناسب سکیورٹی کے انتظامات کریں۔


نئی دہلی۔مذکورہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ(ای ڈی) نے چیف منسٹر جھارکھنڈ ہیمنت سورین کوپی ایم ایل اے کیس کے معاملے میں پوچھ تاچھ کے لئے طلب کیاہے جو ان پر غیر قانونی کانکنی اور جبری وصولی پر مشتمل ہے‘ چہارشنبہ کے روز ذرائع نے یہ جانکاری دی ہے

۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ”ہیمنت سورین سے کہاگیاہے کہ وہ جمعرات کے روز تحقیقات میں شامل ہوں۔ انہیں رانچی کے ہمارے دفتر پر 11بجے دن تک موجود رہنے کے لئے کہاگیاہے“۔ مذکورہ ای ڈی نے حال ہی میں ایک چارج شیٹ اسپیشل رانچی عدالت میں سورین کے قرینی پنکج اور باچو یادو اورچیف منسٹر جھارکھنڈ کاقرینی ہے پریم پرکاش کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔

مذکورہ ای ڈی نے جھارکھنڈ پولیس کمشنر کو بھی مکتوب تحریر کیا کرکے ای ڈی نے کہاکہ ان سے پوچھ تاچھ کے پیش نظر مناسب سکیورٹی کے انتظامات کریں۔مذکورہ عدالت نے چارج شیٹ کے پہلے ہی نوٹس لے چکی ہے۔

ای ڈی نے کہاکہ کیس کی تحقیقات کے دوران متعدد تاریخوں پر پورے ہندوستان میں 47بارتلاشی لی گئی ہے جس کے نتیجے میں 5.34کروڑروپئے کی نقدرقم ضبط کی گئی‘13.32کروڑکے بینک بیالنس کو مجمد کیاگیا‘ اندرون ملک جہاز ایم وی انفرا لنک کو ضبط کیاگیاہے‘ پانچ اسٹون کرشرس‘ دو ہاواوا ٹرک کے علاوہ کچھ مشتبہ دستاویزات کے ساتھ دو اے کے 47رائفلیں ضبط کی گئی ہیں۔

اس سے قبل ای ڈی نے پنکج مشرا‘ باچود یادو اور پریم پرکاش کو گرفتارکرلیاتھا۔ مذکورہ ملزمین فی الحال عدالتی تحویل میں ہیں۔ مشرا اور دیگر کے خلاف ائی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت جھارکھنڈ کے ضلع صاحب گنج کے بارہاروا پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی ایف ائی آرکی بنیاد پر ای ڈی نے منی لانڈرنگ کے معاملے میں تحقیقات کا آغاز کیاتھا۔

بعدازاں غیر قانونی کانکنی میں ائی پی سی‘ دھماکو مادہ ایکٹ‘ آرمس ایکٹ بھی نافذ کئے گئے تھے۔

پی ایم ایل اے کی تحقیقات سے یہ بات سامنے ائی ہے کہ مشرا‘ جووزیراعلی کا نمائندہ ہونے کے ناطے سیاسی اثر رسوخ کا حامل ہے‘ اپنے ساتھیوں کے ذریعہ صاحب گنج اور اس سے ملحقہ علاقوں میں غیر قانونی کانکنی کے کاروبار کے ساتھ ساتھ اندرون ملک حوالہ خدمات بھی انجام دیتا ہے۔

ای ڈی اہلکار نے کہاکہ ”وہ پتھر کے تکڑوں اورپتھروں کی کان کنی کے ساتھ ساتھ صاحب گنج میں کان کنی کے مختلف مقامات پر قائم کئی کرشروں کی تنصیب اور آپریشنز پر کافی کنٹرول رکھتا ہے۔مشرا کے ذریعہ حاصل کردہ 42کروڑ وپئے کی جرم کی رقم کی آج تک نشاندہی کی گئی ہے“۔

اس معاملے میں مزید تحقیقات کی جارہی ہے