فضاء کی صفائی کرنے والا روبوٹ کانپور سے تعلق رکھنے والے ایک اسکولی لڑکے نے تیار کیاہے۔ ویڈیو

,

   

کانپور۔ ملک کی مختلف ریاستوں میں بڑھتی فضائی الودگی کے پیش نظر کانپور سے تعلق رکھنے والے ایک 11ویں جماعت کے طالب علم نے منفرد انداز کا ایک روبوٹ تیار کیاہے جو ہوا سے آلودگی کھینچ کر اس کو صاف ستھرا کردیتا ہے۔

پرنجال نے اپنے اسکولی ساتھی اریندرا کے ساتھ ملکر ”فضائی آلودگی کی صفائی کرنے والا روبوٹ“ تیار کیاہے۔

روبوٹ اس وقت ائے گا جب اس میں فضائی آلودگی کو دور کرنے والی مشین نصب کردی جائے گی۔

پرنجال نے اے این ائی کو بتایاکہ”بڑھتی فضائی الودگی کے ساتھ میں نے ایک روبوٹ بنانے کے بارے میں سونچاجو ایسے ماحول میں ہوا کو صاف کرے اور آلودگی کو اسی وقت کھینچ لے۔

اس مقصد کے اس میں ہم ایک صفائی کرنے والا آلہ لگائے ہیں“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ”جب اس کو شروع کیاجاتا ہے‘ مذکورہ روبوٹ آلودہ ہوا کی صفائی کرے گااور صاف ہوا ماحول میں چھوڑے گاوہیں آلودہ اجزاء مشین کے اندر ہی رہ جائیں گے“۔

جب پرنجال اپنی اسکول پرنسپل پوجا اوستھی کے سامنے اس روبوٹ کا مظاہرہ کررہاتھا وہ کافی حیران ہوگئی تھیں۔

پوجا اوستھی نے کہاکہ ”پرنجال ہمارا مستقبل کا سائنس داں ہے‘ اسکول لیب میں اس نے بہت ساروں کی مدد کی ہے۔ مجھے اس بچے پر فخر ہے جس نے روبوٹ بنایاہے۔

آج کے وقت کا حساس موضوع فضائی آلودگی ہے اور اس کی ایجاد اب تک کا بہترین کام دیکھائی دے رہا ہے“

YouTube video