فلسطینی بہنوں کو اسپین کا پاسپورٹ مل گیا

   

ابو ظہبی ۔ دوفلسطینی پناہ گزین بہنیں جو ایک طویل عرصے سے بے گھر ہیں آخرکار یہ پتہ چل جانے پر کہ وہ پانچ صدیاں قبل یہودی النسل ہیں انہیں اسپین کا پاسپورٹ دے دیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق یہ دونوں بہنیں ہبہ اور ریوا سکندرانی دبئی میں مقیم ایک جوڑے فلسطینی مہاجر اور لبنانی خاتون کے ہاں پیدا ہوئیں۔ اسپین اورپرتگال دونوں کی طرف سے 15 ویں صدی میں بڑے پیمانے پرظلم وستم کے دوران جزیرہ ایبیریا سے بے دخل کئے جانے والے یہودیوں کی نسل کے لئے شہریت کا راستہ کھولنے کے اقدام کے بعد یہ پاسپورٹ جاری ہوئے ہیں۔ان دونوں بہنوں کو یہودیوںکواپنا آباو اجداد ثابت کرنے کے دو سال بعد ابوظہبی میں اسپین کے سفارت خانے میں اسپین کی شہریت دی گئی ہے۔ اس موقع پر 20 سالہ ریوا نے کہا ہے کہ آخرکار کسی ملک کے شہری کے طور پر پہچان کا احساس بہت آزاداوربااختیاربنا دیتا ہے۔26 سالہ ہبہ نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں ہسپانوی شہریت ملنے پر خوشی ہوئی اور یوں لگ رہا ہے کہ وہ دوبارہ پیدا ہوئی ہیں۔