فوربس میگزین کی بااثر لوگوں کی ٹاپ 20فہرست میں کنہیا کمار اور پرشانت کشور کے نام شامل

,

   

حیدرآباد۔ فوربس نے دنیا کے بااثر لوگوں کی 2020کے دہے کے لئے ایک فہرست جاری ہے جس کی ٹاپ20کی فہرست میں جے این یو ایس یو کے سابق صدر کنہیا کمار‘ پرشانت کشور‘ اور ٹی ایم سی کی رکن پارلیمنٹ مہوا موائترا کے نام شامل ہیں۔

فوربس انڈیا نے حال ہی میں یہ فہرست جاری ہے جس میں سیاسی قائدین‘ صنعت کاروں‘ انٹرٹینرس اوراسپورٹس پرسن کے نام شامل ہیں۔ اس فہرست کے بڑے ناموں میں کنہیاکمار او رپرشانت کشور شامل ہیں۔

کنہیا کمار کو فہرست میں بارہواں مقام ملا ہے جبکہ16ویں مقام پر پرشانت کشور کا نام ہے۔

مجوزہ دہے میں بااثر چہروں کے طور پر جے این یو ایس کے سابق صدر کنہیا کمار او رجے ڈی یو کے سیاسی حکمت عملی تیار کرنے والے پرشانت کشور کے نام میگزین میں پیش کئے گئے ہیں۔

سال2020کے دہے میں فوریس کی 20کی فہرست کے متعلق
فہرست میں امریکی نژاد کامیڈین اور کامینٹری کرنے والے حسن منہاج فہرست میں سب سے اوپر ہیں‘ وہیں کینیا کے مارتھن دوڑ لگانے والے ایلیوڈ کیپچوگی فہرست میں بیس ویں مقام پر ہیں۔

کنہیا کمار او رپرشانت کشور کے لئے علاوہ پانچ ہندوستانی بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ جن میں ادتیہ متل‘ مذکورہ گودریج فیملی‘ دوشنت چوٹالہ‘ مہوا موئترا اور گریما اروزا کے نام بھی شامل ہیں۔

ماحولیات کی جہدکار گریٹا تھونبرگ کا نام بھی فہرست میں شامل ہے۔ انہیں فہرست میں 15واں مقام ملا ہے۔ پیشہ سے شیف گریما اروڑہ کو فہرست میں 14واں مقام ملا ہے۔

فوربس نے وضاحت کی ہے کہ وہ پہلے ہندوستانی خاتون ہیں جس کو میشلین اسٹار ایوارڈ ان کے بنکاک میں گا ریسٹورنٹ کیلئے دیاگیا ہے جس کو تھائی لینڈ کے لئے مائیکل گائیڈ کو 2019میں ایوارڈ دیاگیاتھا

کنہیا کمار اور پرشانت کشور کے متعلق
فوربس نے کنہیا کمار کے متعلق لکھا ہے وہ مستقبل میں ہندوستانی سیاست کے اندر ایک طاقت ور شناخت بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

کنہیا کمار جس کی عمر32سال کی ہے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے لیڈر ہیں‘ سال2016میں غداری کے الزام عائد کرنے کے بعد سے جواہرلال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں طلبہ کی سیاست کا چہرہ بنے ہیں۔

فوربس نے پرشانت کشور کے متعلق لکھتے ہوئے کہاہے کہ سال2011سے وہ سیاسی حکمت عملی تیار کرنے والے کے طور پر کام کررہے ہیں۔ انہوں نے بی جے پی کو گجرات اسمبلی الیکشن جیتنے میں مدد کی تھی۔

انہوں نے سال2014اور2019میں نریندر مودی کے لئے حکمت عملی مہم تیار کرنے میں اہم رول ادا کیاتھا۔

اس کے علاوہ انہوں نے سال2019کے آندھرا پردیش اسمبلی الیکشن میں وائی ایس جگن موہن ریڈی اور مہارشٹرا میں شیوسینا کے لئے بھی کافی اہم رول ادا کیاہے