فیشن کے ساتھ اپنی عمر ، شخصیت اور وزن کا خیال رکھیں

   

اکثر لڑکیوں کو ہر وقت ایک ہی دھن رہتی ہے کہ وہ فیشن کے عین مطابق نظر آئیں ۔ یہی وجہ ہے کہ فیشن میں استعمال ہونے والے ملبوسات سے لے کر بیوٹی مصنوعات تک ، ہر چیز کو وہ فوراً خریدنا اور استعمال کرنا چاہتی ہیں ۔ لڑکیاں یہ بھی نہیں سوچتیں کہ جو فیشن وہ اپنا رہی ہیں ،

کیا اس میں وہ اچھی بھی لگ رہی ہیں ؟ایسا کئی مرتبہ دیکھا گیا کہ تقریبات کے دوران کچھ خواتین ایسے ملبوسات پہن لیتی ہیں جو ان پر ذرا بھی نہیں جچتے لیکن وہ خاتون اس لباس کو پہن کر فخریہ انداز میں گھوم رہی ہوتی ہیں کہ جیسے ان سے زیادہ فیشن سینس کسی کا نہیں ہے اور ان سے زیادہ فیشن کے بارے میں کسی کو پتا نہیں ہے ۔ یہ بات ذہن میں بٹھالیں کہ آپ کا لباس چاہے کتنا ہی جدت پر مبنی ہو ، غلط لباس کا انتخاب کر کے آپ کبھی خوبصورت نہیں نظر آسکتیں ۔ ہمیشہ فیشن کو اپنے قد و قامت ، وزن اور شخصیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنائیں ۔ جدید ترین فیشن کوا پنانے کے چکر میں اپنا مذاق نہ بنوائیں کیونکہ جب آپ غلط لباس کا انتخاب کرتی ہیں تو اس تقریب میں موجود کئی لوگ اس لباس کو دیکھ کر اندازہ لگالیتے ہیں کہ یہ فیشن آپ کیلئے نہیں ہے یا آپ نے غلط لباس کا اپنے لئے انتخاب کیا ہے لہذا جب بھی فیشن کریں ، جدید ہو لیکن اس میں اپنی عمر ، شخصیت اور وزن وغیرہ کو مدنظر رکھتے ہوئے ترمیم کرلیں اور پھر اس لباس کو پہنیں ، یقیناً آپ پھر اچھی لگیں گی ۔