قطر‘ طالبان نے دوحا کابل کے درمیان میں رات پروازوں پر رضامندی ظاہر کی

,

   

کابل اوردوحا کے درمیان میں پروازوں کی شروعات افغان ہوا بازی صنعت کو فروغ ملے گا
کابل۔قطر اورطالبان نے دو روز قبل کابل او ر دوحا کے درمیان راست پروازوں کی شروعات پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

ٹولونیوز ایک باہمی معاہدے کی بنیاد پر افغانستان کی وزرات حمل ونقل اور شہری ہوا بازی نے کہاکہ ”افغانستان او قطری ائیرلائنس ہر ہفتہ دوحا کابل کے لئے پروازیں منعقد کریں گے“۔

وزرات کے ایک ترجمان امام الدین احمدی نے کہاکہ ”مذکورہ اسلامی امارات اور قطر نے کابل او ردوحا کے درمیان میں پروازیں شروع کرنے کے لئے ایک معاہدہ کیاہے۔ یہ افغان ائرلائنس دوحا کے لئے پروازیں رکھے گا اور قطر ائرلائنس کابل کے لئے اڑان بھرے گا“۔

ٹولو نیوز نے جانکاری دہے کہ ماہرین کے بمواب کابل اوردوحا کے درمیان میں پروازوں کی شروعات سے افغانستان ہوا بازی صنعت کو فروغ ملے گا۔

ایک ماہر معاشیات سعید مسعود نے کہاکہ ”قطر سے افغانستان اورافغانستان سے قطر کے پروازوں کی شروعات افغان ہوا بازی کے لئے ایک بڑا قدم ہوگا“۔

افغانستان ہوا بازی اتھاریٹی (اے سی اے اے) کے سابق صدر نے کہاکہ کابل او رقطر کے درمیان میں پروازیں ٹکٹوں کی قیمتوں میں کمی میں مددگار ہوں گے اورملک کے ہوا بازی خدمات میں بہتری لائیں گے۔

اے سی اے اے کے سابق صدر محمد قاسم وفائی زدہ نے کہاکہ ”یہ مدد گار ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ افغانستان کا پروازوں کے لئے متحدہ عرب امارات اور ترکی پر انحصار ہے۔ قطر ائیر ویزکافی مشہور ائیرلائنس ہے جس کے پاس173مقامات کے لئے پرواز کی اجازت ہے“۔


ٹولو نیوز کی خبر ہے کہ وفائی زادہ کے بموجب‘ کابل اوردوحانے باہمی فضائی ہوا بازی تعاون برائے 2005پر دستخط کی ہے‘ مگر سیاسی معاملاتکی وجہہ سے راست پروازاں ان دونوں ممالک میں ممکن نہیں ہوسکی ہیں۔

اس سے قبل منگل کے روم قطر نے طالبان کے ساتھ چارٹر انخلاف پروازیں کابل ائیر پورٹ سے دونوں فریقین کے درمیان میں بات چیت کے بعد شروع کی تھیں۔

دریں اثناء ترکی‘ قطر او رمذکورہ طالبان کے عہدیداروں کے درمیان میں سہ فریقی بات چیت ہوئی تھی جس نے کابل ائیرپورٹ سے کام اور انتظام کس طرح کیاجانا ہے اس کے متعلق متعدد کلیدی معاملات پر رضامندی ظاہر کی ہے۔