قوت سماعت سے محروم سعودی فوٹو گرافر جو 5 ہزار تصاویر بنا چکے

   

ریاض: سعودی عرب کے علاقے حفر الباطن میں قوت سماعت سے محروم سعودی فوٹو گرافر نے اس شعبے میں اپنی مہارت منوا لی۔ میڈیاکے مطابق فوٹوگرافر جاراللہ الحمد نے گزشتہ 50 برسوں میں ایسے مقامات اور مواقع کی مثالی فوٹوگرافی کی کہ ان کے فن کو دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔ فوٹوگرافر جاراللہ نے بتایا کہ ’وہ اپنے والد سے متاثر تھے جو شوقیہ تصویر کشی کرتے تھے۔‘’مختلف مواقع پر جو تصاویر اور ویڈیو بنائی تھیں ان کا خزانہ ابھی تک محفوظ رکھا ہے۔ 2018 میں انہیں فوٹوگرافی کے مقابلے میں پہلا انعام بھی ملا تھا۔‘سعودی شہری کا کہنا تھا کہ ’اس شوق کی ابتدا علاقے کے روایتی بازار سے کی۔ بعد ازاں شادی کی تقریبات میں فوٹوگرافی کی۔‘’سرکاری اداروں میں ہونے والی تقریبات اورکمشنری میں آنے والے سرکاری وفود کی عکس بندی بھی کی ہے۔‘