قومی ترانہ کے ذریعہ پولیس کو عورتوں نے دیا جواب‘ ہجوم میں اضافہ‘پولیس ہوئی پریشان

,

   

چالیس عورتیں جمعہ کے روز اٹھ بجے تھیں جبکہ دس بجے تک ان کی تعداد250ہوگئی اور ہفتہ کی صبح تک چارسو ہندو مسلم عورتیں او ربچے اکٹھا ہوگئے۔

لکھنو۔ قلب شہر میں مخالف شہریت قانون دھرنے کی مذکورہ سائز کا عنوان”حب الوطن عورتیں غدار ملک عناصر کے خلاف“ ہے اور اس میں راتوں رات اضافہ ہوتاجارہا ہے اور اس کی وجہہ سے حکومت خود کو پرایا محسوس کررہی ہے۔

ہفتہ کی اولین ساعتوں میں بڑی تعداد میں مزید لوگ جمع ہونے کی اطلاع ملنے کے ساتھ ہی بھاری تعداد میں پولیس اور آر اے ایف کی ٹیمیں صبح سات بجے احتجاج کے مقام حسین آباد کے گھنٹہ گھر کلاک ٹاؤر پر اکٹھا ہوگئے‘

اقتدار اعلی کی رہائش سے محض1.5کیلومیٹر کے فاصلے پر۔کھلی فضاء میں رات گذارنے کے بعدان میں کئی خواتین محو خواب تھیں مگر انہوں نے فوری اپنا ردعمل پیش کیا۔ وہ 220فٹ اونچی دیوار پر چڑھے اور قومی ترانہ گانا شروع کردیا۔

حیران پولیس پیچھے ہٹنے پر مجبورہوگئی اور خواتین پرجوش انداز میں نعرے لگانے لگے ”پولیس بلالو نہیں ڈریں گے“۔ مقبول نعرہ”آزادی“ لگایاجانے لگا”میری ماں مانگے آزادی‘میرے بچے مانگے آزادی‘ اتوانگ واد سے آزادی‘ مودی واد سے آزادی“۔ وقت گذرتا گیا تاہم پولیس نے چھوٹے چھوٹے انداز میں انہیں کھدیڑ نے کی شروعات کی۔

پہلے مرد رشتہ داروں کو اندر جانے سے روکا اور پھر 9بجے کے قریب تہہ کرا ہوا خیمہ اور 60بلانکٹس‘ چار میٹریس جو سرد رات کے لئے بازو میں رکھی ہوئی تھیں پولیس لے کر چلی گئی۔

اس کے علاوہ پولیس نے بسکٹ کی چالیس بڑے پیاکٹس اور چار بوتلیں جو ایک لیٹر پر مشتمل تھیں پانی کی وہ بھی لے کر چلی گئی۔ صبح کی اولین ساعتوں میں پچاس سال کی عمر والی صبیحہ خاتون نے فخر یہ انداز میں کہاکہ ”کچھ عورتیں صبح 5بجے چلی گئیں مگر کئی اور ہم سے جڑیں“۔

انہوں نے کہاکہ ”ہم جانتے ہیں وہ نریندر مودی او ریوگی ادتیہ ناتھ حکومت ہماری عورتوں سے نفرت کرتی ہیں کیونکہ ہمارا یقین جمہوریت میں ہے۔ مگر ہم ان سے نفرت نہیں کرتے کیونکہ ہماری جمہوریت انسانیت سے لبریز ہے“۔ جمعہ کے روز پوجا شکلا کے ہمراہ بیس کے قریب طلبہ بھی احتجاجی مظاہرے میں شامل ہوگئیں۔

انہوں نے کہاکہ ”ہم مجرموں کو اس احتجاج میں داخل ہونے سے روکنے کے لئے نظر رکھے ہوئے ہیں۔ وہ ہماری تحریک کو سبوتاج کرسکتے ہیں‘جس کو حب الوطن خواتین نے شر پسند عناصر کے خلاف منعقد کیاہے“۔

پوجا نے کہاکہ مظاہرین کو ملک بھر سے حمایت کے پیغام موصول ہورہے ہیں۔

اس دوران وارناسی میں بی جے پی کی ایک تقریب میں چیف منسٹر ادتیہ ناتھ شریک تھے