لالو یادو کا پاسپورٹ ریلیز کرنے سی بی آئی کورٹ کا حکم

   

رانچی: رانچی میں واقعہ سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ اور بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو یادو کا پاسپورٹ ریلیز کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس کے لیے لالو یادو نے اپنے وکیل اننت کمار ویج کے ذریعے عدالت میں عرضی پیش کی تھی۔ سی بی آئی کی اسپیشل کورٹ نے اس عرضی پر سماعت کرنے کے بعد ہفتہ کو لالو یادو کا پاسپورٹ ریلیز کرنے کا حکم دے دیا۔ گزشتہ ستمبر میں عدالت نے سنگاپور میں علاج کیلئے ان کا پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔ وہاں ان کے گردے کی پیوندکاری کی گئی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ لالو پرساد یادو کو ایک بار پھر ہیلتھ چیک اپ کے لیے سنگاپور جانا ہے۔