لاپتہ ہوائی جہاز کی تلاش کا سلسلہ ہنوزجاری‘ تلاش کے لئے زمینی سپاہیوں کااستعمال

,

   

گوہاٹی۔ ارونا چل پردیش کے سیانگ ضلع کے تلاشی کرنے والے پانچ لوگوں کو زمین کے راستے سے پیر کے روز اے این 32ہوائی جہاز کی تلاش کے روانہ کیاگیا ہے‘ جنھیں اس کام کی مہارت حاصل ہے۔

پیر کے روز سے لاپتہ مذکورہ جہاز میں تیرہ لوگ سوار تھے۔اس ہوائی جہاز کی تلاش کا کام پہئے سے ائیرکرافٹ‘ یو اے وی ایس اور سیٹلائٹ کے ذریعہ بھی کیاجارہا ہے اور یہ اقدام میں کام میں اضافہ ہے۔

یہ تلاشی کائنگ او رپایوم سرکل علاقے کے 2500اسکوئر کیلومیٹر میں کی جارہی ہے۔ڈیفنس کے ایک ذرائع نے بتایا ہے کہ ”تلاشی مہم میں اضافہ کیاگیا ہے۔

چار ایم ائی 17‘ تین اڈوانس لائٹ ہیلی کاپٹر(دو آرمی کے اور ایک ائی اے ایف کے) دو ایس یو 30ایم کے ائی‘ ایک سی۔130اور فوج کا یو اے وی اس تلاشی مہم میں مصروف ہے۔

اس میں اضافے کے طور پر دو چیتا ہیلی کاپٹر بھی آج رات ایس اے آر کی کوششوں میں شامل ہوجائیں گے“۔

اس کے علاوہ چیف منسٹر کے دفتر نے سیانگ او رمغربی سیانگ میں جاری تین علیحدہ تلاشی اپریشن کی بھی تفصیلات پیش کی جو آسام کے جورہاٹ سے کی جارہی ہے‘ چین کی سرحد پر یہ واقعہ ہے۔

علاقے میں کوئی موبائیل رابطہ نہیں ہے جس کی وجہہ سے زمین کے راستے تلاشی کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا بھی پڑرہا ہے۔